متفرقات

ہردوئی: سماجی کارکن محمد سید کے والد کا انتقال

سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز( یاسر قاسمی) 10 جنوری// سندیلہ کے سماجی کارکن محمد سید کے والد وہاب علی (ہابل انصاری) کے اچانک انتقال سے فضا سوگوار ہو گئی، وہ 75 برس کے تھے۔ اطلاع کے مطابق وہ ان دنوں صوبہ بہار کے سفر پر تھے، ہفتے کو وضو کرکے نماز عصر کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے، اسی دوران اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، علاج کیلئے شفا خانے لے جانے کی تیاری ہورہی تھی، تبھی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، انتقال کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، لاش اتوار کی شب سندیلہ لائی گئی، مدرسہ محمود العلوم کے صحن میں بعد ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی، بعد ازاں عمومی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے، پسماندگان میں 4 صاحبزادے محمد سید ، محمد صابر ، محمد صغیر ،محمد شکیل اور تین صاحبزادیاں ہیں، بڑے صاحبزادے محمد سید نے ایصال ثواب کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے