متفرقات

کسانوں پر ہریانہ پولیس کے ذریعہ طاقت کا استعمال قابل مذمت:گہلوت

جئے پور۔ہماری آواز/10 جنوری(پریس ریلیز)وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے ہریانہ کے کرنال میں کسان تحریک کی حمایت میں مظاہرہ کررہے کسانوں پر پولیس کے ذریعہ طاقت کے استعمال کو قابل مذمت قراردیا ہے مسٹر گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ یہ ہریانہ پولیس کا قابل مذمت عمل ہے۔ اس سے قبل دہلی میں کسان تحریک کی حمایت کرنے جارہے راجستھان کے کسان بھائیوں پر بھی ہریانہ پولیس نے اسی طرح طاقت کا استعمال کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست میں ایسی جابرانی کارروائی کرنے کے بجائے مرکزی حکومت کو کسانوں کی بات سن کر بلاتاخیر ان کے مطالبات مان لینے چاہیے۔ آخر ایسا کس کا دباو ہے جس کے سبب 46 دنوں سے دھرنا دے رہے کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کیےجارہے ہیں۔
دوسری جانب سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے اپنے ٹونک دورے کے دوران میڈیا سے کہا کہ اگر ان زرعی قوانین میں کسانوں کا مفادہوتا تو وہ ان کو قبول کرتے ہوئے شکریہ اداکرتے۔ کسان اپنی جان پر کھیل کر بلوں کی مخالفت کررہے ہیں، کئی کسانوں کی جان چلی گئی۔ سچائی سب کے سامنے ہے، پھر بھی مرکزی حکومت بضد اور کسانوں کی بات تک سننے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کے مفاد میں یہ قانون واپس بھی لئے جاتے ہیں تو اس میں کسی کی شکست نہیں ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے