مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 14جنوری// سید اظہار اشرف نگر آگ سانحہ سے متاثرہ کنبوں کے بچوں (طلبہ) میں نوری مشن نے ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۱ء کی شب ’’تعلیمی کٹ‘‘ کی تقسیم کی۔ تعلیمی لوازمات پر مشتمل سیٹ مع بستہ کو بالترتیب کے جی سے لے کر بی اے تک کے ٢٦؍ طلبا و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ اِس ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے یہ پیغام دیا کہ طلبۂ قوم کو حصولِ علم کے لیے مدد فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔مسلم معاشرے کا استحکام علم سے ہے۔ علم دین کے حصول کے ساتھ ہی معاصر علوم بھی سیکھے جائیں اور باقاعدہ تربیتی نظام کو روبعمل لایا جائے۔ درس گاہی نظام کو اسلامی اخلاق کی روشنی میں استوار کیا جائے تا کہ فکری اعتبار سے پختہ بچے قوم کو میسر آئیں۔ ایک طرف بچے علم دین کی روشنی پا کر عاشقِ رسول بنیں دوسری طرف مغربی فتنوں کا جواب بھی دے سکیں اور معاصر علوم میں مہارت و دسترس پیدا کریں۔ دین کی تقویت کے لیے حصول علم کی اہمیت کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی پاکیزہ تعلیمات میں اُجاگر فرمایاہے؛ اِسی رُخ سے نوری مشن کا کارواں ابلاغِ علم میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ طلبہ میں تعلیمی اشیا پر مشتمل کٹ کو حافظ سراج احمد رضوی صاحب و ذمہ دارانِ نوری مشن کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان، یاسین رضوی، محسن رضوی، عارف رضا وغیرہم موجود تھے۔ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی۔
متعلقہ مضامین
یادگار عرس رضوی: امدادالقاری بشرح صحیح البخاری، قصیدۃ طہیرۃ فی مدح تاج الشریعہ
ازقلم: محمد فیض العارفین منظری کافی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مرکز اہل سنت بریلی شریف سے کچھ کام نہیں ہوتا اور اب وہاں کوئی اچھا عالم نہیں رہا، حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان کے وصال فرمانے کے بعد یہ آواز چہار جانب سے آنے لگی، اپنوں کو بھی شکایت اور غیر […]
مجلہ "پیام شعیب الاولیاء” اپنی کہکشاؤں میں
تبصرہ نگار: آصف جمیل امجدی مجلہ "پیام شعیب الاولیاء” ایک معیاری اور وسیع النظری پر مبنی اشاعت ہے جو اسلامی تعلیمات، صوفیانہ افکار، اور اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے وقف ہے۔ یہ مجلہ اہل علم و دانش اور صوفیاء کرام کی تعلیمات کے تشنگان کے لیے ایک قیمتی ذریعہ ہے۔ اس […]
آج آل انڈیا ریڈیو جالندھر پر ہوں گے مفتی ثاقب قاسمی
مالیر کوٹلہ، پنجاب 25/ فروری 2021 (پریس ریلیز)نوجوان عالم دین، صحافی وادیب، سماجی کارکن، استاذ حدیث وفقہ مفتی محمد ثاقب قاسمی آل انڈیا ریڈیو آکاش وانی جالندھر پر "خلیفہ چہارم سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ” کے موضوع پر 25 فروری کو دوپہر 12 بج کر 20 منٹ میں AIR LIVE APP […]




