مذہبی مضامین

اسلام و کفر کی جنگ یا دو بادشاہوں کی جنگ

تحریر: طارق انور مصباحی، کیرالہ

بھارت میں ہندو مسلم نفرت پھیلانے کے لئے عہد ماضی کے مسلم بادشاہوں اور ہندو راجاؤں کے درمیان لڑی جانے والی جنگوں کو مسخ کر کے پیش کیا جاتا ہے اور لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہ دو مذہبوں کی جنگیں ہیں اور مسلم بادشاہوں نے اسلام پھیلانے لئے یہ جنگیں کی ہیں۔

جواب یہ ہے کہ یہ دو مذہبوں کی جنگیں نہیں,بلکہ سلطنت و حکومت کے حصول کے لئے یہ جنگیں لڑی گئیں۔

افغانستان کے بادشاہ بابر نے بھارت پر حملہ کیا,تاکہ اس کی سلطنت و بادشاہت کا دائرہ وسیع ہو جائے۔ اس وقت بھارت میں ابراہیم لودھی کی حکومت تھی,یعنی مسلمانوں کی حکومت تھی۔

اگر بابر بھارت میں اسلام پھیلانے کی نیت رکھتا تو وہ لودھی سلطنت سے فروغ اسلام کی گزارش کرتا۔بھارت میں اسلامی مبلغین بھیجنے کی اجازت طلب کرتا۔

کم ازکم جب بابر بھارت پر قبضہ جما لیا تھا,اس وقت وہ ضرور ملک بھر میں اسلامی مبلغین کو بھیجتا اور تبلیغ اسلام وفروغ اسلام کی کوشش کرتا۔لیکن ایسی کوئی روایت نہیں کہ بابر نے اسلامی مبلغین کا قافلہ ملک کے مختلف حصوں میں تبلیغ اسلام کے لئے بھیجا ہو۔

بھارت میں صوفیائے کرام نے تبلیغ اسلام کی ہے,نہ کہ سلاطین و حکام نے۔
بابر کے پوتے اکبر نے مذہب اسلام کے بالمقابل ایک مخلوط مذہب "دین اکبری” ایجاد کیا,تاکہ ہندو مسلم سب مل کر اس کی سلطنت و بادشاہت کو تسلیم کریں اور اس کی تائید کریں۔

جس طرح بابر نے ابراہیم لودھی سے جنگ کی,تاکہ وہ اپنی سلطنت کا دائرہ وسیع کرے,اسی طرح بھارت کے دیگر ہندو راجاؤں سے بھی اپنی سلطنت کی وسعت اور اپنے مقبوضات کی حفاظت کے لئے جنگیں کیں۔

بابر بادشاہ کے حالات صرف مثال کے طور پر مرقوم ہوئے۔محمد بن قاسم کے بعد افغان کے مسلم سلاطین کی طرف سے بھارت پر حملہ اپنی سلطنت کی توسیع یا اپنے مقبوضات کے تحفظ کے لئے تھا۔

یہ جنگیں نہ ہی مذہبی تھیں,نہ ہی مذہب کے نام پر لڑی گئیں, بلکہ حصول سلطنت وتحفظ مملکت کی یہ جنگیں تھیں,اسی لئے مسلم بادشاہوں کے سپہ سالار ہندو ہوتے اور ہندو راجاؤں کہ سپہ سالار مسلمان ہوتے۔

عہد سلاطین میں فریقین یہی سمجھتے تھے کہ یہ دو بادشاہوں کی جنگیں ہیں۔کوئی ان جنگوں کو مذہبی جنگ نہیں سمجھتا تھا۔

انگریزوں کے عہد میں ہندو مسلم تفریق کے لئے ایسے غلط نظریات بنائےگئے,تاکہ برطانوی حکومت کو قوت واستحکام حاصل ہو۔اب شدت پسند اور متعصب ہندو تنظیمیں اسی نظریہ کو پھیلا کر بی جے پی کے لئے ماحول سازی کرتی ہیں۔

ڈاکٹر رام پنیانی(Ram Puniyani) نے ہندی میں بہت سے وڈیو بنایا ہے۔اس میں متعصب ہندؤں کی سازش کو بے نقاب کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ یہ مذہبی جنگیں نہیں تھیں,بلکہ دو راجاؤں کی جنگیں تھیں۔یوٹیوب پر اس کے ویڈیو دستیاب ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے