پورنیہ/بیسہ: ۱۵/جنوری(پریس ریلیز)پورنیہ کمشنری میں واقع بیسہ بلاک کے تحت کھپڑہ پنچایت کے دھرم باڑی گاؤں کے معروف سماجی کارکن،ایم آئی ایم پارٹی بیسہ بلاک کے جوائنٹ سیکریٹری اور ہندوستان کی سب سے فعال اور فکر مند قیادت والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے ضلع پورنیہ کے نائب صدر مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نے اخباری نمائندوں سے فون پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی انتخابات ۲۰۲۱ کے لئے چاروں طرف گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔پنچایت انتخاب کا بگل عنقریب ہی بجنے والا ہے،بہار سرکار بھی زور و شور سے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اور پنچایت انتخابات لڑنے والے ہر امیدوار چوک چوراہے اور گھر گھر ووٹ دہندگان سے ملاقاتیں شروع کر دئیے ہیں۔ اور لوگوں کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں۔لیکن ہمارے بہار کا المیہ یہ ہے کہ انتخاب کے دوران رشوت،جھوٹ،فریب،دھوکہ اور دغابازی کا بازار گرم ہوتا ہے۔اب چالاکی،چاپلوسی اور مکاری کو سیاست سمجھا جانے لگا ہے۔صوبہ بہار کا مشہور ضلع پورنیہ خصوصاً امور اور بیسہ بلاک یہاں سرکاری افسران اور ملازمین جیسا چاہتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں بےوقوف بنا کر پیسے وصولتے ہیں،اور بھولے بھالے لوگوں کو گمراہ کرتے اور لوٹتے ہیں،قبالہ میوٹیشن،جنم پرمان پتر، راشن کارڈ،آدھار کارڈ،ووٹنگ کارڈ وغیرہ کے لئے بسااوقات پانچ سو اور ہزار روپے کی اضافی مانگ ہوتی ہے ورنہ کام کو ٹھنڈے بستہ میں ڈال دیا جاتا ہے، اس کی خاص وجہ بھرشٹ اور جرائم پیشہ لوگوں نے سیاست کے میدان کو تجارت اور گندہ کرکے رکھ دیا ہے۔جس کا واحد حل یہی ہے کہ اچھے اور دین دار لوگوں کو سیاست میں آگے بڑھایا جائے اور انہیں خدمت کا موقع دیا جائے، جوں جوں سیاست کے میدان میں دین دار اور اچھے لوگوں کا اضافہ ہوگا،ہماری سیاست اور ہماری سوچ و فکر میں خود بخود تبدیلی آتی چلی جائے گیانہوں نے کہا کہ اس بار پنچایت انتخابات ۲۰۲۱ بیسہ بلاک میں واقع کھپڑہ پنچایت سے بطور پنچایت سمیتی رکن کی حیثیت سے انتخاب لڑونگا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا تو میں مقامی پنچایت کو خوبصورت پنچایت،بہتر سماج اور ایک ترقی یافتہ پنچایت میں شمار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا، جس سے ہمارے مقامی پنچایت کی الگ ہی شناخت قائم ہوگی، میں اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانت داری،ایمانداری کے ساتھ ادا کرونگا اور لوگوں کے رنج و غم اور دکھ درد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہونگا نیز سیاست میں درآئی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کرونگا۔کیونکہ ہماری سیاست برائے تجارت نہیں بلکہ برائے خدمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاست میں درآئی برائیوں کو ختم کرنے کے لئے علماء کرام اور دین دار طبقہ جو قوم و ملت کا خیر خواہ طبقہ امانت و دیانت کے پیکر، شرع و سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے والے افراد ہیں انہیں سیاست میں آنے کی اشد ضرورت ہے اور قوم و ملت کو چاہیے کہ ایسے افراد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائےAttachments area
متعلقہ مضامین
ستنا: بزرگ کے قتل کے معاملہ میں ملزم گرفتار
ستنا: ہماری آواز/ 30 دسمبر(نامہ نگار) کہتے ہیں کہ قوت برداشت اور صبر کی دولت بڑی قیمتی ہوا کرتی ہےجو شخص مذکورہ صفات سے متصف ہوتا ہے اس کی اڑان آسمانوں میں ہوا کرتی ہے اس کے برخلاف جو ان صفات سے دور رہتا ہے اس کو قدم قدم پر مصیبتوں سے سامنا ہوتا ہے […]
مرزاپور: تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا شاہ غلام محمد نقشبندی کا عرس
ہمرزاپور: 11مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) ر سال کی طرح امسال بھی عطائے خواجہ، ابدال زمانہ، حضور شیخ المشائخ حضرت مولانا شاہ غلام محمد نقشبندی کمال پوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا عرس مبارک آستانہ عالیہ خانقاہ خیریہ کمال پور شریف،نرائن پور ،ضلع مرزا پور میں اپنی سابقہ روایات کے مطابق مورخہ 23/24رجب المرجب 1442ھ بمطابق […]
لباسِ نیم عریاں کی تو شیدائی تو ہے لیکن
تحریر: ساجد محمود شیخ، میراروڈ، تھانے مہاراشٹرا مکرمیاتراکھنڈ کے نئے وزیرِِاعلٰی تیرت سنگھ راوت کے اس بیان پر واویلا شروع ہوگیا ہے،جس میں انہوں نے لڑکیوں کی ریپیڈ جنس پینٹ یعنی پھٹی ہوئی جنس پینٹ پر اعتراض کیا ہے ۔بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر اعتراض کر رہے ہیں،مگر میرے خیال […]