متفرقات

تحفظ ناموس رسالت سے متعلق بے داری ضروری؛ تحریک فروغ اسلام کی میٹنگ میں اہم امور پر تبادلۂ خیال

مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز)20 جنوری// مسلمان اپنے مرکز عقیدت مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بے پناہ محبت رکھتا۔جس طرح بارگاہ رسالت مآب ﷺ کا ادب و احترام ایمان کا لازمہ ہے۔ اسی طرح اس مقدس بارگاہ کے گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچانا ایمانی تقاضا ہے۔اس کی نظیر احادیث طیبہ اور سیرت رسول اکرم ﷺ کے متعدد واقعات میں مل جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار 19- جنوری بروز منگل بعد نماز عشاء مسجد سعید الہیہ کے اوپر ماتریدی ریسرچ سینٹر (MRC) پر تحریک فروغ اسلام(TFI) مالیگاؤں کی پرہجوم میٹنگ میں مولانا نورالحسن مصباحی نے کیا۔ بعدہ مولانا احمد رضا ازہری نے تحریک فروغ اسلام کے مقاصد نیز قیام سے لے کر ابھی تک کی سرگرمیوں کو اجمالا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ قومی سطح پر مسلمانوں کو درپیش معاملات میں تحریک فروغ اسلام کے پلیٹ فارم سے عملی نمائندگی کی جارہی ہے۔ آپ نے بتایا کہ کشمیر کے آرٹیکل 370، بابری مسجد کیس، گستاخ رسول کملیش تیواری کیس میں پھنسائے گئے شرعی طور پر بے قصور مسلمان نوجوانوں کا معاملہ، دہلی فساد، CAA, NRC اور ابھی حال ہی میں اندور اور ماندسور فسادات کے معاملے میں جس تحریک نے مسلمانوں کی طرف سے منظم آواز اٹھائی اور پہل کی وہ تحریک فروغ اسلام ہے۔ آپ نے بتایا کی سماجی و فلاحی شعبہ میں بھی تحریک نے اہم پیش رفت کی۔ لاک ڈاؤن میں ائمہ و علما کی حسب استطاعت مدد نیز راشن کٹس کی تقسیم کا اہتمام بھی تحریک کی طرف سے ہندستان کے مختلف علاقوں میں کیا گیا؛ نیز معاشرتی برائیوں ، بدعات و خرافات کے خلاف بھی اجتماعات و دروس کے ذریعہ مہم چلائی گئی۔ انجینئر عمران تابانی نے کہا کہ ان شاء اللہ تحریک کی طرف سے کوشش کی جائے گی کہ انٹرنیٹ پر اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف چلائی جانے والی گستاخانہ مہم کے خلاف زیادہ سے زیادہ FIR درج کروائی جائے گی اور مکمل فالو اپ کے ذریعہ گستاخوں پر شکنجہ کسا جائے گا۔ اس کے لیے تحریک کا لیگل سیل کام کررہا ہے جسے مزید مضبوط کرنا ہے۔
میٹنگ میں یہ طے پایا کی ماتریدی ریسرچ سینٹر کے بازو میں تحریک کے آفس کام کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ جلد ہے اس کا افتتاح کرکے باقاعدہ منظم انداز میں کام تیز تر کیا جائے۔ شہر کی مختلف مساجد میں درس قرآن، درس حدیث اور ہفتہ وار یا ماہانہ اجتماع بنام "تحفظ ناموس رسالت” کا انعقاد کیا جائے گا۔ میٹنگ میں تحریک فروغ اسلام شاخ مالیگاؤں کے شعبہ دعوت و تبلیغ، سماجی و فلاحی امور،مجلس رابطہ، لیگل سیل، ترجمہ و تالیف اور نشر و اشاعت جیسے اہم شعبہ جات تشکیل دیے گئے؛ جلد ہی الگ الگ شعبہ جات کے ذمہ داران کی میٹنگ بلاکر ذمہ داریاں تقسیم کرکے منظم انداز میں کام کی رفتار بڑھائی جائے گی۔
رات 9- بجے شروع ہوئی اس میٹنگ کا آغاز مفتی نعیم رضا مصباحی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ پرہجوم میٹنگ کے انتظامات ماتریدی ریسرچ سینٹر کے اراکین نے مل کر بخوبی انجام دیے۔ حافظ مجاہد رضا نے قل شریف پڑھا۔ مفتی نعیم رضا مصباحی نے دعا کی۔ چھٹی شب کی نسبت سے نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایسی تحریری اطلاع مولانا رمضان رضا ماتریدی اور محمد سعید رضا نے ارسال کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے