حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی نہایت ہی سخی اور مخلص انسان تھے. مولانا سید نور عالم مصباحی
علی گڑھ: ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) 21 جنوری// مدرسہ نور مصطفیٰ پٹواری نگلہ علی گڑھ میں حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کے ایصال ثواب کے لئے محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی والنورانی( ولیعہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) کی صدارت میں محفل پاک کا انعقاد ہوا. جس کی قیادت قاری طارق رضا برکاتی (مہتمم مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری ) نے کی. خصوصی خطاب کے لیے البرکات سے تشریف لائے مولانا سید نور عالم مصباحی نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی نہایت ہی سخی اور مخلص انسان تھے، وہ سچے عاشق رسول اور قوم کے ہمدرد تھے، آپ جب بھی کسی سے ملتے خندہ پیشانی سے ملتے،آپ کے اکثر اوقات مخلوق خدا کی خدمت میں گزرتے.محفل کا اختتام محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری برکاتی کی دعا سے ہوا
محمد طارق رضا برکاتی صاحب نے رپورٹ تحریر کراتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا ان شاءاللہ مدرسہ نور مصطفیٰ پٹواری نگلہ میں 05/فروری بروز جمعہ جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انعقاد کیا جائے گا. اس موقع پر عالیجناب سید مصطفی علی، مولانا توصیف اقبال شمسی، مولانا شمشاد اجمل برکاتی ، مولانا احمد بہاءالدین مرکزی، مولانا سید اوصاف علی، قاری شکیل انور، قاری انتظار، قاری شفیق احمد، حافظہ صلاح الدین، مولانا تصدق، حافظ نواب، حافظ عبدالقادر، حافظ ذیشان، مولانا ذاکر، مولانا نسیم وغیرہ موجود تھے۔
زیراہتمام: مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ