متفرقات

شھر لکھنو میں تحریک فروغ اسلام کی میٹنگ کا انعقاد

ناموس رسالت کا تحفظ ہی ہمارے مسائل کا حل: قمر عثمانی

لکھنؤ: ہماری آواز(پریس ریلیز) 29 جنوری

مؤرخہ 29/ جنوری بروز جمعہ بعد نماز مغرب درگاہ محب العارفین سـرکار سید قیام الدین علیہ الرحمہ (کھمن پیر) کی مسجد میں تحریک فروغ اسلام کے ذمہ داران و اراکین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن سے حافظ کامران فریدی پور نے کیا ، بعدہ مولانا محمد صابر صاحب گزار شاہ مسجد ومولانا عبد الکریم امجدی صاحب کریم گنج وجناب محمد اشتیاق صاحب بالا گنج نے نعت کے گلدستے بارگاہ رسالت ﷺ میں پیش کئے، دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر کے مؤقر استاز حضرت علامہ قاضی خطیب عالم صاحب قبلہ نے لوگوں کے سامنے تحریک فروغ اسلام کی شاندار کارکردگیوں کو بتایا بعدہ بانئ تحریک فروغ اسلام خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضور قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ نائب سجادہ نشین سرکار بندگی میاں امیٹھی شریف لکھنؤ نے لوگوں کو بتایا کہ۔۔ 2016 "سے لیکر اب تک ناموس رسالت ﷺ پہ جو حملے ہوئے ان کا ریکارڈ پچھلے سو سالوں میں نھیں ملتا لھذا ہم سنیوں کو زات، علاقے اور سلسلے کے اختلافات ختم کر کے متحد ہو کر ناموس رسالتﷺ کا پہرے دار بننا ہوگا اسی میں ہماری بقا ہے، اس کے بعد بانئ تحریک نے وہاں موجود سبھی حضرات کے مشوروں سے لکھنؤ کے جن ذمہ داران کا اعلان کیا ان حضرات کے اسماء یہ ہیں: مولانا محمد ارشد جامعی کو لکھنؤ کا ضلعی نائب صدر، مولانا محمد سہراب محبوبی صاحب کو ایسٹ زون کا صدر، حضرت قاری صابر صاحب امام مسجد گلزار نگر کو ساؤتھ زون کا صدر ، شعبہ دعوت وتبلیغ کا صدر مولانا سخاوت علی منظری صاحب کو ، شعبۂ سماجی خدمات کے صدر محترم نعمان فہیمی صاحب وجناب محمد امجد نظامی صاحب ، شعبۂ سیاسی و قانونی امور کا صدر جناب ایڈوکیٹ محمد اکرام صاحب کو ، شعبۂ رابطہ عامہ کے صدر قاری اسلم جامعی صاحب کو ، شعبۂ نشرو اشاعت کے صدر قاری احمد شکیل نورانی صاحب کو ، شعبۂ مالیات کے صدر لائق صد احترام ڈاکٹر احسان اللہ رضوی صاحب کو بنایا گیا
مویہ چارباغ کے نگراں قاری محمد امتیاز صاحب ، چوک علاقے کے نگراں مولانا محمد اسلام صاحب مدرسہ شاہ مینا ، گڑھی کنورا کے نگراں حضرت قاری مکتوب صاحب ، جناب محمد ریحان صاحب ، جناب محمد شمیم صاحب ، جناب محمد عامر صاحب ، تال کٹورہ کے نگراں حضرت قاری اقرار اشرفی صاحب امام حامدی مسجد ، جناب ریاست خاں صاحب ، جناب غلام حسین صاحب ، معظم نگر کے نگراں قاری محمد ذیشان صاحب ، پارہ گاؤں کے نگراں حضرت قاری مہتاب عالم صاحب ، جناب محمد معراج صاحب ، جناب قدیر احمد صاحب ، جناب سہیل احمد صاحب ، کیمپویل روڈ کے نگراں حضرت قاری عبدالکریم امجدی صاحب کو بنایا گیا.
اتفق رائے سے طے پایا کہ ہر ماہ کے آخری اتوار کو تحریک کا ماہانہ اجتماع بنام جلسہ اصلاح معاشرہ بعد نماز مغرب ہوگا، اور مختلف مساجد میں ہفتہ واری جلسہ تحفظ ناموس رسالت کا انعقاد کیا جائے گا.
شرکاء نے اپنے حوصلوں اور جذبوں کا خوب اظہار کیا ، میٹنگ میں حضرت قاری برہان الدین صاحب قبلہ جنرل سیکریٹری، قاری محمد نسیم کوثر صاحب پرنسپل دارالعلوم فیضان قیام الدین شاہ و سیکریٹری تحریک فروغِ اسلام ،لکھنؤ ، محترم محمد عثمان حنفی صاحب، شیخ ذہین صدیقی صاحب ، محمد اشتیاق صاحب ، محمد عدنان صاحب وغیرہم موجود رہے۔
میٹنگ کا اختتام صلوۃ وسلام و بانئ تحریک فروغ اسلام صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ کی دعاؤں پر ہوا۔

جاری کردہ: شعبہ نشر و اشاعت
تحریک فروغِ اسلام (شاخ) لکھنؤ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے