ہماری آوازنئی دہلی، 22 جنوری (پریس ریلیز) کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز 11 ویں دور کی میٹنگ فریقین کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب بے نتیجہ رہی۔
حکومت نے اگلی میٹنگ کی کوئی تاریخ متعین نہیں کی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹیکَیت نے صحافیوں سے کہا کہ آج کی میٹنگ میں حکومت نے تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو ایک سے ڈیڑھ برس تک ملتوی کرنے کی تجویز پر زور دیا اور کہا کہ اگر کسان تنظیم اس تجویز کو قبول کرنے کو تیار ہوں تو اگلے دور کی بات چیت ہو سکتی ہے۔