نئی دہلی: ہماری آواز(نامہ نگار) 26 جنوری
گزشتہ دو ماہ سے زرعی قوانین کی شدید مخالفت جاری ہے، جہاں حکومت قوانین کو واپس لینے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں وہیں کسان بھی کمر بستہ نظر آرہا ہے جبکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت عدالت عظمیٰ نے اس پر روک لگا کر کسانوں کو بہلانے کا کام کیا ہے مگر کسان رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ابھی تک یہ احتجاج پرامن طریقے سے ہورہا تھا مگر آج یوم جمہوریہ کے موقع پر جبکہ پورا ملک اس قومی تہوار کو بڑی دھوم دھام سے منا رہا تھا کہ اسی درمیان کسانوں نے دہلی میں گھس کر اپنا احتجاج درج کرایا مگر امن و سکون میں بھنگ اس وقت پڑ گیا جب کسان آئی۔ٹی۔او۔ تک پہنچ گئے اور اسی درمیان کسانوں نے لال قلعہ پر چڑھ کر اپنی تنظیم کا جھنڈا لگا دیا اتنا ہی نہیں بلکہ بغل میں لہرا رہے قومی پرچم ترنگا سے بھی اسے اونچا کرنے کی کوشش کی اور اسی کے ساتھ سکھوں کے مذہبی علم "نشان صاحب” کو بھی لگادیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔