متفرقات

دارالعلوم امام احمد رضا،بندیشرہور میں یوم جمہوریہ کی رونقیں

بندیشرپور/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 26 جنوری
یوم جمہوریہ کے حسین و جمیل موقع پر آج صبح 8بجے مرکز علم وفن دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر یو۔پی۔ کے بالائی منزل سے پرچم کشائی کی گئی۔
مشہور زمانہ خطیب اور دارالعلوم کے صدرالمدرسین مولانا صاحب علی چترویدی نے اس موقع پر دارالعلوم کے مقامی طلبا اور قرب وجوار کے معززین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ منانے کے ساتھ اس کے پس و پیش منظر جاننا ضروری ہے، یوں تو ہمارا ملک 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا مگر 26 جنوری 1950 کو اسے دستور و قانون ملا جسے ڈاکٹر بی۔آر۔ امبیڈکر نے سوا دو سال کی کڑی محنت و مشقت کے بعد تیار کیا تھا اور اس دستور میں ملک کو ایک جمہوری ملک قرار دیا گیا جس میں سبھی دھرم و مذہب کے ماننے والوں کو ہر طرح کی سماجی، مذہبی آزادی دی گئی لہذا آج ہمیں جمہوریت کا صحیح مطلب جاننا ضروری ہے۔


اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ بالخصوص حافظ شاہ عالم رضوی، مولانا الطاف رضا نیپالی اور مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی وغیرہ موجود رہے۔ علاوہ ازیں دارالعلوم کے اراکین انتظامیہ اور قرب وجوار کے معززین نے شرکت کی۔ قوم و ملت کے لیے امن و سکون کی دعاؤں پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے