مراسلہ

تہنیت بخدمت اقدس حضور تاج الفقہاء مد ظلہ العالی

استاذی الکریم خلیفہ حضور تاج الشریعہ معتمد خاص حضور محدث کبیر، مناظر اعظم ہندُستان حضور تاج الفقہاء حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد اختر حسین قادری رضوی علیمی حفظہ اللہ تعالی و دام ظلہ علینا ، جماعت اہل سنت کے ایک ایسے عظیم الشان صاحب اللسان مناظر ہیں جن کی گھن گرج شیرانہ للکار سے بدمذہبوں کی زبانیں گُنگ ہو جاتی ہیں اور آپ کی بر وقت مناظرانہ گرفت سے ان بدمذہبوں پر ایسی بوکھلاہٹ طاری ہو جاتی ہے کہ ان کی زبان سے کیا نکل رہا ہے انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ جب آپ کا قلم حق ترجمان کلک رضا کا صدقہ لئے مذہب و مسلک کی حمایت اور بدمذہبوں کے رد و ابطال بالخصوص میدان مناظرہ میں چلتا ہے تو بلاشبہ آپ کا قلم امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمتہ و الرضوان کے اس شعر کی ترجمانی کرتا نظر آتا ہے۔
ع۔

کلک رضا ہے خنجر خونخوار برق بار
اعداء سے کہہ دو خبر منائیں نہ شر کریں

دل اعدا کو رضا تیز نمک کی دھن ہے
اک ذرا اور چھڑکتا رہے خامہ تیرا ۔

اس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ ملک نیپال میں وہابیوں دیوبندیوں کے مولویوں سے شرائط مناظرہ طے کرنے کے لئے جب حضور تاج الفقہاء مد ظلہ العالی تشریف لے گئے (جس میں راقم الحروف بھی حضرت کے ہمراہ موجود تھا) درجنوں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ فریق مخالف مولوی استنجا خانے میں گھس گئے پھر سنیوں کے جوانوں نے دروازہ پیٹ کر جب انہیں باہر نکلوایا تو ایسے حواس باختہ ہوئے کہ بولے "ہم یہاں نہیں بلکہ پولیس چوکی میں شرائط طے کریں گے” ۔ اہل سنت کے اس شیر ببر نے ہم لوگوں سے فرمایا کہ "فورا پولیس چوکی چلو” ، پھر جب حضرت پورے وقار کے ساتھ پولیس چوکی پہنچے تو چوکی کے ادھیکاری بھی آپ کے عالمانہ وقار اور رعب و دبدبے کو دیکھ کر کھڑے ہو گئے۔ جب بات شرائط مناظرہ طے کرنے کی آئی تو فریق مخالف نے اپنے بڑوں کی روش اختیار کرتے ہوئے۔ یہ کہہ کر بھاگ گئے کہ "یہ لڑائی جھگڑے کا ڈر ہے اس لئے ہم کوئی بات نہ کریں گے” اس طرح اللہ تعالی نے اہل سنت کو آپ کے ذریعہ سر خروئی عطا فرمائی۔

اسی کی ایک اور کڑی 19/ اگست 2024 ع مطابق 13/ صفر المظفر 1446ھ بروز دوشنبہ مبارکہ شہر بنگلور میں اہل سنت و جماعت اور تفضیلی و مولائی ٹولی کے درمیان شرایط مناظرہ طے کرنے کی ایک مجلس منعقد ہوئی۔ جماعت اہل سنت کی طرف سے بحیثیت متکلم حضور تاج الفقہاء مدظلہ العالی اور بحیثیت معاون آپ کے شاگرد حضرت مفتی محمد شہزاد عالم صاحب قبلہ تشریف لے گئے ۔ بحث و مباحثہ کا سلسلہ تقریباً پانچ گھنٹہ فریقین کے درمیان چلا ۔ جس کی پوری تفصیل یوٹیوب پر موجود ہے۔ حضور تاج الفقہاء مدظلہ العالیٰ نے اپنے علمی کروفر اور اور شان مناظرانہ سے فریق مخالف کو ایسا مخبوط الحواس کر دیا کہ اس کا ڈپلومائی علم جگ ظاہر ہو گیا اور ان کے یتیم العلم والعقل کا حال کھل گیا ۔ حضور تاج الفقہاء مد ظلہ العالی نے پوری جماعت اہل سنت کی آبرو بن کر جو حق کی نمائندگی کا فریضہ انجام دیا ہے اس پر ہم اپنے احباب کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے حضرت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی آپ کی عمر اور فضل میں برکتیں عطا فرمائے اور آپ کے فیضان علم سے پوری دنیا ئے سنیت کو مستفیض فرمائے ۔ آمین ۔

طالب دعا : محمد عبدالرحمن قادری رضوی . خادم الافتاء والتدريس جامعہ اشرفیہ مسعودالعلوم چھوٹی تکیہ
بہرائچ شریف یوپی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے