مذہبی مضامین

افسوس صد ہزار افسوس

از قلم: محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی
سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندر پور ضلع بستی یوپی

جس ذات عظیم کے صدقے میں اللہ رب العزت نے کائنات عالم کو وجود بخشا اور فرمایا:
لولا ک لما خلقت الافلاک والارضین
یعنی ائے محبوب اگر آپ کو پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو میں زمین وآسمان کو نہ بناتا ،(حدیث قدسی)

اور جس کے صدقے میں ہم انسانوں کو سب کچھ ملی زندگی بندگی تا بندگی ، ایمان ،اسلام، قرآن ، جان ،جہان ،مکان ،کلمہ روزہ نماز و حج۔ اور جس کے صدقے میں ہی جنت الفردوس بھی ملے گی ،
اسی ذات مقدس کی تاریخ ولادت پر خوشی منانے جھنڈا لگانے اور چراغاں کرنے کے متعلق کچھ بظاہر کلمہ پڑھنے والے ہی دلیل وثبوت مانگتے ہیں ،
وہ خود سوچیں کہ اپنے بال بچوں کا جنم دن کس دلیل سے مناتے ہیں -؟
” چھبیس جنوری اور پندرہ اگست کو ملکی جھنڈے کس دلیل سے پہراتے اور لگاتے ہیں -؟
شادی وبیاہ میں کیوں جشن مناتے ہیں ،
جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم منانے اور دیگر مستحسن کاموں کو بدعات ومنکرات کہنے والے نادان اور عقل کے اندھے غور کریں ،،،،،،!

اور افراد اہلسنت عشق ومحبت ذوق و شوق و وارفتگی کے ساتھ جیسے زمانہ قدیم سے جشن میلاد وقیام جھنڈا و جلوس چراغاں وغیرہ کا اہتمام کرتے آرہے ہیں وہ اسی طرح کرتے رہیں ،،،!
کیونکہ حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت پر جتنی ہی خوشی منائیں وہ کم ہے ،،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے