مذہبی مضامین

جلوسِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ہدایات

جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پیارے نبی، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ پاک کی خوشی میں نکالا جاتا ہے۔ اس جلوس کے ذریعہ اظہار کیا جاتا ہے کہ آج اُس نبی کی یاد منائی جارہی ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فرمائی، زندگی جینے کا سلیقہ عطا فرمایا، زندگی کے ہر شب و روز کو کیسے گزارا جائے، اس کی تعلیم دی، لہذا اس جلوسِ مبارکہ سے تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا اظہار ہونا چاہیے۔ اس لئے شرکاءِ جلوس سے گزارش ہے کہ جلوسِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شریک ہوں تو درج ذیل آداب کا خاص خیال فرمائیں۔
1) جلوسِ مبارکہ میں باوضو شرکت فرمائیں، مناسب رفتار سے چلیں۔
2) راستے پر چلتے وقت اپنی زبانوں پر درود و سلام کے نغمے سجائے ہوئے ہوں…ممکن ہوتو اجتماعی درود خوانی کا اہتمام کرتے ہوئے چلیں۔ اجتماعی درود خوانی کرتے وقت ملحوظ رہے کہ آپ کی آواز نہ بہت زیادہ بلند ہو اور نہ بہت پست۔
3) جو نعرے انتظامیہ کی جانب سے متعین کئے گئے ہوں، کوشش کریں کہ اُنہی نعروں کو دوہرائیں۔ غیر ضروری، غیر شرعی نعرے بازی سے پرہیز کریں۔
4) ایسی نعرے بازی نہ کریں جس سے غیر مسلموں کو اعتراض کرنے کا موقع ملے۔ ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر دلآزار نعروں سے مکمل پرہیز آپ کی، ہماری اور پوری امت کی ذمہ داری ہے۔
5) ممکن ہوتو سفید نیا کپڑا زیب تن کریں، یہ میسر نہ ہوتو دھلا ہوا صاف ستھرا، سفید کرتا پاجامہ پہن کر جلوس میں شریک ہوں۔
6) مائک پر نعت خوانی ہورہی ہو تو اسی کے ساتھ خود بھی گنگنائیں اور نعروں کا جواب دیں۔
7) ڈی جے ساؤنڈ اور اس طرح کے زور آواز والے ساؤنڈ سسٹم سے مکمل پرہیز کریں۔
8) ناچ گانے جیسی کسی بھی حرکت سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔
9) اپنے ساتھ لائے ہوئے پوسٹر، بینر اور پرچمِ رسالت کے آداب کو ہر وقت ملحوظ رکھیں، اس کی بے ادبی سے بچیں، اسے زمین پر نہ ٹکائیں، پیروں کے نیچے لانے سے بچائیں۔
10) جلوس کے اختتام پر علمائے کرام کے بیانات بغور سماعت فرمائیں، اُن میں بتائی جانے والی باتوں اور تعلیمات پر عمل آوری کا عہد کریں۔ اپنی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا عہد کریں۔

رضوی سلیم شہزاد، مالیگاؤں۔

15 ستمبر 2024، اتوار

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے