سیاست و حالات حاضرہ

ابابیل کی جگہ میزائل کی بارش

(1)موسم برسات میں ہر چہار جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے۔ایک جانب سے حزب اللہ،دوسری جانب سے انصار اللہ،تیسری جانب سے حماس اور چوتھی جانب سے عراقی مجاہدین میزائلوں،راکٹوں اور ڈرون کی بارش برسا رہے ہیں۔

(2)جھوٹ بولنا یہودیوں کی خاندانی عادت ہے۔اگر پانچ سو یہودی مریں گے تو اسرائیل کہے گا کہ پانچ یہودی زخمی ہوئے ہیں۔

(3) اسرائیل کے پاس امریکہ ویورپ کا دیا ہوا فرسٹ کلاس جنگی جہاز ہے جس سے وہ غزہ پٹی،لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں پر سخت بمباری کر رہا ہے۔

(4)جس گھڑی کا کئی ماہ سے انتظار کیا جا رہا تھا،وہ وقت آ پہنچا۔اب کھلی جنگ شروع ہو چکی پے۔

(5)چوں کہ اکثر میڈیا والے اسلام دشمنی میں اسرائیل کے طرف دار ہیں،لہذا یہ لوگ صرف اسرائیلی حملوں کی تفصیلات بتاتے ہیں اور یہودیوں کی ناکامیوں کو چھپاتے ہیں۔

(6)یہ بات ساری دنیا کو معلوم ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ اور یورپ کھڑا ہے،لیکن سب لوگ گیارہ ماہ سے صرف کھڑے ہی ہیں،اج تک نہ غزہ پٹی پر قبضہ ہو سکا،نہ ہی لبنان کے علاقوں میں اسرائیلی فوج گھس سکی ہے،بلکہ لبنان کے سرحدی علاقوں سے لاکھوں غاصب یہودی(سیٹلرز) بھاگ کر سنٹرل اسرائیل میں پناہ لے چکے ہیں اور دسوں لاکھ یہودی اسرائیل چھوڑ کر دیگر ممالک بھاگ چکے ہیں۔بہت سے فوجی افسران بھی استعفی دے چکے ہیں اور بے شمار لوگ فوج میں شامل ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔

(7)جب اسرائیل لبنان وغزہ یا شام پر حملہ کرتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوتے ہیں اور بہت سے لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں،تب مغربی ممالک اندر ہی اندر خوش ہوتے ہیں اور جب اسرائیل پر مجاہدین کے حملے تیز ہو جاتے ہیں اور یہودی مرنے لگتے ہیں،تب مغربی ممالک اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں بھی مغربی ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی جا چکی ہے۔

مغربی ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد یا مذاکرات کی تجویز پیش کی جائے تو سمجھ جائیں کہ یہودی مارے جا رہے ہیں اور اسرائیل مجاہدین کے مقابلہ میں ناکام ہو رہا ہے۔

ازقلم: طارق انور مصباحی
جاری کردہ: 27 ستمبر 2024

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے