امت مسلمہ کے حالات

بین المسالک اتحاد صرف دھوکا ہے –

ایک وقت تھا جب ہم بھی بین المسالک اتحاد کے متعلق سوچتے تھے، پھر حضور حجۃ الاسلام علیہ الرحمہ کا خطبہ صدارت پڑھا، بحمدہ تعالی شرح صدر ہوا، آج کل ایودیھیا کی زمین پر ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آرہا ہے بہت کچھ نہ کہہ کر صرف ایک بات کہتے ہیں جو گانٹھ باندھ لے گا نجات پائے گا –
"جس طرح موجودہ وقت میں مسلم سیاست داں کچھ بھی کر لے اسے غیر مسلم ووٹ نہیں مل سکتا، ٹھیک اسی طرح دیابنہ، وہابیہ، روافض وغیرہ وغیرہ کے لیے سنی شخص کچھ بھی کر لے وہ اسے قبول نہیں کر سکتے” جیسے غیر مسلم سیاست میں آپ کو استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں ایسے ہی یہ گمراہ لوگ اہل سنت کے لوگوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہیں –
خود کو بڑا سیاسی بازی گر سمجھنے والے بھی جانتے ہیں کہ وہ استعمال کرکے پھینک دیے جائیں گے،لیکن شہرت کی بھوک باز نہیں رہنے دیتی، دنیا تو ملنے سے رہی، اہل سنت کا باغ بھی سنی شخص کی شرکت سے اجڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے –
عوام اہل سنت تو یہ جانتی ہے کہ فلاں شخص اشرفیہ سے جڑا ہے یا موجودہ شخص سرکار اعلی حضرت ارضاہ عنا کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، یا کسی معتبر خانقاہ و مدرسے سے اس کا ربط و ضبط ہے، عوام کو گمراہ ہونے کو یہی کافی ہے –
جو علماء اہل سنت ایک صدی سے گم راہوں کا رد فرما کر عوام اہل سنت کو ان سے میل جول سے روکے ہوئے تھے اب ان حضرات کی شرکت سے وہ بند ٹوٹ جاتا ہے اور اہل سنت کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، جب کہ دوسری جانب بھی ان حضرات کو تھوڑی دیر کی چمک ہی ملتی ہے پھر سیاسی تاریکیوں میں گم ہو کر رہ جاتے ہیں…

واللہ رب العزت ہمارے لوگوں کو سمجھ عطا فرمائے۔

ازقلم: محمد زاہد علی مرکزی
چئیرمین تحریک علمائے بندیل کھنڈ

26/9/2024

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے