•┄┅┅❂❀ كرم غوث اعظم! ❀❂┅┅┈•
•┄┅┅❂❀ كرم غوث اعظم! ❀❂┅┅┈•
مصیبت میں ہیں آج ہم غوث اعظم
کرم غوث اعظم کرم غوث اعظم
تمہارا اشارہ جو ہو جائے پیارے
تو ہوں دور سب رنج و غم غوث اعظم
زمانے کی بگڑی بنائی ہے تم نے
ہمارا بھی رکھ لو بھرم غوث اعظم
خزینہ بنے آپ کے عشق کا دل
کرو ایسا ہم پر کرم غوث اعظم
بڑھے دن بدن دل میں چاہت تمہاری
نکل جائے ایسے ہی دم غوث اعظم
عطا کردو احمد کو روحانی قوت
کرے سب کی مشکل ختم غوث اعظم
کاوش فکر: محمد صدام حسين احمد قادری برکاتی فیضی
ناظم اعلی دار العلوم اہل سنت انجمن صابریہ کیڈی کمپاؤنڈگاندھی نگر کاندیولی ویسٹ ممبئی ۔