انٹرویو

مصطفیٰ کمال آسامی اور مفتی مقیب الرحمن کے درمیان گوہاٹی ڈبیٹ کی مختصر روداد

موضوع: قرآن میں مورتی کو پوجنے کا ثبوت۔

متکلمان: مفتی مقیب الرحمٰن صاحب – مصطفیٰ کمال آسامی

اینکر: دکشت شرما

وقت: شام 6 بجے
میعادِ وقت: 1 گھنٹہ/23 منٹس 22 سیکنڈس
مقام: گوہاٹی، آسام

مصطفٰی کمال آسامی اور مقیب الرحمٰن صاحب آسامی کے مابین آنلائن ڈبیٹ کا مختصر خاکہ ملاحظہ ہو!……………..

اینکر: کیا آپ دونوں بحث ومباحثہ کے لیے تیار ہیں؟
متکلمان۔۔۔ جی ہاں!

اینکر: مصطفیٰ صاحب آپ اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھیے

مصطفیٰ: قرآن نے مورتی پوجا کرنے سے منع نہیں کیا ہے، اسلام میں مورتی پوجا کی ممانعت کہیں پر بھی نہیں ہے۔ اگر کوئی ملا دکھا سکے گا تو میں اسے ایک کروڑ روپیہ انعام دوں گا۔

اینکر: مقیب صاحب اب آپ اپنی بات رکھیے۔

مقیب: جس ڈبیٹ کی شروعات ہی جھوٹ سے ہو میں سمجھتاہوں کہ اس میں برکت نہیں ہوگی۔ کیوں کہ مصطفیٰ نے کہا تھا کہ میں قرآن کی آیات میں دکھا دوں گا کہ مورتی پوجا اسلام میں جائز ہے۔

مصطفیٰ: قرآن کے مطابق درگا پوجا جائز ہے۔ اگر کوئی ناجائز ثابت کیا تو میں اسے ایک کروڑ روپیہ دوں گا۔

مقیب: آپ نے کہا تھا کہ درگا پوجا قرآن کی آیات میں جائز ہے آپ ثابت کرکے دیجئے میں آپ کو دو کروڑ روپیےدوں گا۔

مصطفیٰ:قرآن کے لئے نالج کی ضرورت ہے، جوکہ میرے پاس ہے چونکہ میں ازہری ہوں اور آپ کے پاس نہیں ہے۔

مقیب: میں یہ بھی مان لیتا ہوں کہ آپ ہندوستان کے سب سے بڑے مولانا ہیں۔ آپ دکھاۓ کہ قرآن میں درگا پوجا کا ثبوت کہاں ہے؟

مصطفیٰ کمال: سورہ 34 آیت 30 میں مورتی پوجا جائز ہے۔

مقیب:۔۔۔ مورتی لفظ کی عربی کیا ہے ؟

مصطفیٰ: آسام کے عوام ابھی گوگل میں سرچ کریں اور گوگل میں لکھیں سورہ 34 آیت 30 ۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تماثیل جو لفظ آیا ہے، اس کا مطلب مورتی ہے۔ یہاں کہا گیا ہے کہ مورتی پوجنا اسلام میں جائز ہے۔ اور حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنوں کو مورتی بنانے کا حکم دیا تھا اور جنوں نے مورتی بنایا۔ ”یعملون لہ ما یشاء من محارب و تماثیل“ جس کا مطلب ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے مسجدوں میں بڑی بڑی مورتی بنانے کا حکم دیا تھا۔

مقیب: ( اینکر سے مخاطب ہوکر) اس نے جو آیت پڑھی، اس کا غلط ترجمہ کیا ہے۔ وہاں محلوں کی باتیں ہیں مورتی کی عربی ہے اصنام ہیں۔ جیسا کہ سورہ ابراھیم آیت 14 میں ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ سے یوں دعا کی ”اے اللہ مجھے اور میرے بیٹوں کو مورتی پوجا کرنے سے بچا“ اسلام میں مورتی پوجا جائز نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال: میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مورتی پوجا دو طرح کی ہے۔
ایک عام انسان کی۔
دوسری دیو دیوی کی۔

ابراھیم علیہ السلام نے اس آیت میں عام انسانوں کی پوجا کرنے کی بات کی ہے اور اللہ سے اس سے بچنے کی دعا کی ہے۔

مقیب: کوئی بھی مورتی پوجا ہو سب اسلام میں ناجائز ہے۔ اللہ پاک قرآن میں فرمایا سورہ 72 آیت 18و سورہ 23 آیت 117 ان سورتوں سے مورتی پوجا کی ممانعت ہے۔

مصطفیٰ کمال: (اینکر سے مخاطب ہو کر) میں نے جو آیت پیش کیا ہے اس میں تماثیل کا مطلب مورتی پوجنا ہے۔ اور اِس(مقیب) نے جو آیت پڑھی ہے اس میں ابراھیم علیہ السلام نے عام انسان کی مورتی پوجنے سے بچنے کے لیے اللہ سے دعا کی دیو دیوی کی نہیں۔ آسام کے لوگوں کو میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ
سورہ 34 آیت 30
سورہ 103 آیت 3
سورہ 2 آیت 34
سورہ 2 آیت 98 کے ذریعے مورتی پوجا کا ثبوت ملتا ہے اور اسلام میں جائز ہے

مقیب:
بخاری 5908
ابوداؤد 2805
ترمزی 3352
مشکاوۃ المصابیح کے ذریعے مورتی پوجا اسلام میں جائز نہیں ہے۔

آخری بحث
اینکر: میں آپ دونوں سے آخری بات لیکر اس ڈبیٹ کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ مصطفیٰ کمال آپ بولیے۔

مصطفیٰ:
بخاری شریف حدیث 50 میں لکھا ہوا ہے کہ آپ لوگ دیو دیوی کی پوجا کریں اس کی عزت کریں اور خوب خوب تعریف و توصیف کریں۔

مقیب:
سورہ ابراھیم آیت14
سورہ الانعام آیت 6
سورہ بقرہ آیت30
سورہ الشعراء آیت 213
انکے ذریعے ثابت ہوتا کہ اسلام میں مورتی پوجا جائز نہیں ہے۔ میں آسام کے عوام کو کہنا چاہوں گا کہ یہ کمال دنیا کا سب سے بڑا کذاب انسان ہے۔ آسام میں ہندو و مسلم کے مابین فسادات کو فروغ دے رہا ہے۔ اس سے ہم سب کو بچنا چاہیے! آیے ہم سب ملکر آسام کی ترقی کے لیے کام کریں اور اس‌ ملعون انسان کے بیانات سننے سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

نوٹ: کہتے ہیں کہ خدا جب دین لیتا ہے، تو عقلیں چھین لیتا ہے۔ کمال کی غلط بیانی، قرآن شریف کا غلط ترجمہ اور اس کی غلط تفسیر اس بات پر واضح دلیل ہے۔ اس ڈبیٹ میں تیسرا شخص فیصل کی حثیت ہونا بے حد لازمی تھی مگر۔۔۔
اگر چہ مفتی مقیب الرحمٰن صاحب کمال مصطفیٰ کے مد مقابل کوئی عقبری شخصیت نہیں، ہاں مگر مصطفیٰ کمال کو شکست ضرور ہوئی ہے۔ مسلمانان آسام کی نمائندگی اور ہمت و بہادری دکھاتے ہوئے مقیب الرحمٰن صاحب کا کمال سے ڈبیٹ کرنا اور اسے شکست دینے پر ہم مقیب الرحمٰن صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
خدا مسلمانان آسام کو کمال کافر کے شر سے بچائے۔ آمین

✍️مزمل حسین علیمی آسامی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

مصطفیٰ کمال آسامی اور مفتی مقیب الرحمن کے درمیان گوہاٹی ڈبیٹ کی مختصر روداد” پر ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے