سیاست و حالات حاضرہ

مسلم اکثریتی علاقہ مانخورد میں دو پرانے دوست آمنے سامنے

ممبیٔی کی مسلم اکثریتی سیٹ مانخورد شیواجی نگر پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے اس سیٹ سے ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے روح رواں ابو عاصم اعظمی تین بار سے لگاتار رکن اسمبلی چنے جاتے رہے ہیں لیکن اس بار ان کے لیے جیت کی راہ آسان نہیں ہے کیوں کہ ممبئی ہی کے ایک فایٔیر برانڈ مسلم لیڈر "نواب ملک”نے بھی اسی سیٹ سے امیدواری کا پرچہ داخل کردیا ہے۔

ویسے نواب ملک اور ابو عاصم اعظمی کبھی گہرے دوست تھے اور ایک ہی پارٹی میں تھے لیکن پارٹی میں کچھ مسایٔل کو لے کر دونوں کے درمیان من مٹاؤ ہوگیا تھا جس کے سبب ملک نے سماجوادی پارٹی کو الوداع کہ دیا اور شرد پوار کی این سی پی میں شامل ہوگیے۔

نواب ملک ویسے تو مہاراشٹرا کی سیاست میں کویٔی نیا چہرہ نہیں ہیں دو تین بار رکن اسمبلی سمیت کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں لیکن نواب ملک پورے ملک میں اس وقت چھا گیے تھے جب شاہ رُخ کے لڑکے آرین کو این سی بی نے گرفتار کر لیا تھا گرفتار کرنے والے افسر سمیر وانکھیڑے کی زندگی میں نواب ملک نے بھونچال لا دیا تھا ،وہ‌ روزانہ سمیر وانکھیڑے کے متعلق سنسنی خیز خلاصے کر رہے تھے گو کہ اس کی قیمت بھی نواب ملک نے 17 مہینے جیل میں رہ کر چکایٔ تھی لیکن اس وقت نواب ملک کی پورے ملک میں ایک شناخت بن چکی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخاب میں آمنے سامنے دونوں لیڈران کا تعلق یوپی سے ہے ابو عاصم اعظمی آبایٔی طور پر اعظم گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ نواب ملک اتر پردیش ہی کے ایک ضلع بلرام پور سے ہیں 70 کی دہائی میں نواب ملک ممبئی پہنچے تھے اپنی محنت اور اسٹرگل سے نہ صرف وہ ایک کامیاب بزنس مین بنے بلکہ مہاراشٹرا کی سیاست میں ایک گھاگ سیاست دان کے طور پر بھی اپنی پہچان بنائی۔

ازقلم: معین الدین مصباحی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے