شعراء

ترقی کی ایک نئی منزل کی طرف گامزن

ضلع ستامڑھی کی مشہور بستی اسلام پور سے تعلق رکھنے والے مشہور ادیب قادر الکلام شاعر حضرت مولانا محبوب گوہر صاحب اپنی سلیسب زبان اور ماہرانہ نقابت کی وجہ سے اب محتاج تعارف نہیں ہیں،ملک بھر میں ان کی سلاست والی زبان کا چرچہ ہے۔
بہار و بنگال ہو یا جنوبی ہند کا علاقہ ہر طرف ان کی ذات سے مسلک رضا کی بڑی حمایت ملی ہے۔
آپ ایک اچھے عالم دین اور بہتر نقیب ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی ہیں امام اہل سنت امام عشق و محبت اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی نابغہ روزگار مجدد اعظم جیسی شخصیت کو اور ان کی پہاڑ جیسی خدمات کو بڑے سنہرے انداز میں منظوم کے طور پر پیش کرنے والے ہندوستان کی یہ پہلی شخصیت ہیں حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ کی طویل ترین سیرت و سوانح کو انہوں نے منظوم کی شکل میں پیش کر کے اپنے نام ایک تاریخی کارنامہ متعین کر لیا ہے۔
حضرت مولانا محبوب گوہر صاحب علمائے عباقر کے مؤدب ہیں اپنے اصاغر کے ساتھ ان کی شفقت بھی ان کی شخصیت کا طرہ ہے اور ان کی شخصیت کے نکھار میں سب سے زیادہ دخل بہار ۔یوپی و بنگال اور ملک بھر کے معتبر اور قدیم خانقاہوں میں ان کی بے پناہ مقبولیت ہے۔
بزرگوں کے فیض کے ساتھ فیض رضا کا دخل ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اسی وجہ سے اللہ تبارک و تعالی نے انہیں فی الوقت نقابت کی وہ صلاحیت عطا فرمائی ہے جو ملک کے بیشتر جوان نقبا میں نہیں پائی جاتی۔
مولانا موصوف کا راقم الحروف سے برسوں کا پرانا تعلق ہے اور بڑے انکسار کے ساتھ تواضع کے ساتھ ہمارے ساتھ ان کی گفتگو شنید اور گہرے روابط بھی ہے۔
بڑی خوشی ہوئی اس وقت جب یہ معلوم پڑا ایم ایم ایچ اے پی یونیورسٹی پٹنہ کے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں مولانا موصوف نے کامیابی حاصل کی ہے اس عمر میں اتنی کامیابی ملنے کے باوجود بھی کامیابی کی ایک نئی سیڑھی چڑھنے کے لیے ایک نیا جوش و جذبہ ان کے اندر موجود ہے کہ عام طور پر اس عمر میں اتنی مقبولیت ملنے کے بعد کسی کو نیا زینہ چڑھنے کا شوق نہیں رہتا ہے لیکن واقعی یہ ان لوگوں میں ہے جو بلندیوں پر بلندیاں حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ یہ ڈگری بھی بحسن خوبی یہ مکمل کریں گے اور ان کے ساتھ جہاں شاعر و نقیب مولانا جیسی صفات متصف کیے جاتے ہیں ڈاکٹر کا کبھی اضافہ ہوگا۔
خانقاہ تیغیہ اخلاقیہ کھرساہا شریف اور دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ سمرا مظفرپور کے تمام احباب ارکان کی طرف سے ہم ان کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی انہیں مستقبل میں ان کی زبان سے مسلک و مذہب کی مزید حفاظت و صیانت فرمائے اور ان کے مقبولیت میں بے پناہ اضافہ فرمائے۔

ازقلم: محمد احمد رضا اخلاقی القادری زیب سجادہ خانقاہ قادریہ تیغیہ اخلاقیہ و صدر اعلی دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ و مدرسۃ البنات باغ آمنہ مظفرپور بہار

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے