نعت رسول

نعت شریف: مجھے بھی خواب میں جلوہ دکھاؤ یا رسول اللہ

غریبوں اور فقیروں کو نبھاؤ یا رسول اللہ
زمانے کی مصیبت سے بچاؤ یا رسول اللہ

زمانے کی مصیبت میں پھنسا ہوں اک نظر ہو اب
اداسی شام غربت پر ہے آؤ یا رسول اللہ

تمہارے عشق میں دل کی کلی کھلتی ہی رہتی ہے
مجھے بھی خواب میں جلوہ دکھاؤ یا رسول اللہ

نہیں بچتی زمانے بھر کی رنگینیاں مجھ کو
فقط تم اپنے ہی در پر بلاؤ یا رسول اللہ

غموں کی بدلیاں چھائی ہوئی ہیں سر کے اوپر اب
غموں کی بحر سے مجھ کو بچاؤ یا رسول اللہ

درود پاک پڑھ کر جب یہ سو جائے گا بستر پر
تو رخ اپنا بھی ارشد کو دکھاؤ یا رسول اللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رشحات قلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد ارشد رضا امجدی فیضی
ضلعی ممبر آف علماء کونسل نیپال ضلع نول پراسی نیپال

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے