متفرقات

46واں عرس مخدوم ملت آج

گونڈہ: پریس ریلیز (محمد قمرانجم فیضی) 29 جنوری

دین متین کی ترویج واشاعت میں اولیاء اللہ کا کلیدی کردار رہاہے اہل اللہ نے عبادت وریاضت مجاہدہ اور کشف وکرامات کے ذریعہ دین متین کی ترویج واشاعت میں کلیدی کردار ادا کیا جو کہ اظہرمن الشمس ہے صوفیاء کرام کے تعلیمات کو آج بھی عام کی کرنے کی ضرورت ہے ۔ عالمی سطح پر ان کے افکار ونظریات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ حسب دستور ہر سال کی طرح امسال بھی مخدوم الملت آل رسول قطب زماں سندالاولیاء مظہر شاہ بھیکا مخدوم المت حضرت علامہ سید عبدالسبحان علیہ الرحمۃ والرضوان خانقاہ فردوسیہ چشتیہ بلہری شریف فیض آباد کا چھیالیسواں عرس مقدس سر زمین علاء الدین پور گلرہوا میں مورخہ /29 جنوری 2021بروز جمعہ/ پیر طریقت رہبر راہ شریعت غازی ملت خطیب ہندوستان حضور سید عبدالرب عرف چاند بابو مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ مخدومیہ فردوسیہ چشتیہ بلہری شریف فیض آباد کی سرپرستی میں بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا، جس کی صدارت خطیب باکمال حضرت علامہ محمدسعیدعلیمی صاحب قبلہ صدرالمدرسین جامعہ سبحانیہ علاءالدین پور،اور قیادت فضیلۃ الشیخ ماہر علوم وفنون حضرت علامہ الحاج تفسیرالقادری قیامی صاحب قبلہ سابق شیخ الحدیث جامعہ علیمیہ جمداشاہی بستی، اور نقابت کے فرائض نقیب ہندوستان حضرت قاری دلشاد فاروقی سبحانی ممبئی انجام دیں گے، جب کہ تلاوت کلام اللہ حضرت حافظ وقاری نورالعین سبحانی صاحب پیش کریں گے، اس عرس مخدوم الملت میں ملک کے مقتدر علماء شعرا خطباء تشریف لاریے ہیں نیز مقرر خصوصی میں خطیب دوراں عمدۃ الواعظین مفکر ملت حضرت علامہ مفتی کمال اختر صاحب قبلہ دارالعلوم نورالحق چرہ محمدپور فیض آباد/عاشق مخدوم ملت خطیب ہندوستان حضرت علامہ مفتی الحاج خلیل اللہ سبحانی سربراہ اعلی دارالعوام غریب نواز ممبئی/ خطیب اہل سنت ناشر مسلک اعلی حضرت علامہ اسلام فیضی صاحب قبلہ سبحانی تشریف لائیں گے، جب کہ نعت رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کے لئے مداح رسول اکرم بلبل باغ مدینہ محترم محمدعلی فیضی سدھارتھ نگر، شاعر خوش فکر محترم اکمل مشاہدی بلرامپور، عندلیب گلشن رسالت محترم ترنم گونڈوی۔ شہنشاہ ترنم محترم قمر اشرف سبحانی بھوانی گنج، بلبل باٍغ رسول محترم غلام جیلانی سبحانی، مداح رسول محترم محمدزماں لاثانی سبحانی، شرکت فرمائیں گے، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے علامہ عبیداللہ علیمی،حافظ وقاری رمضان علی فیضی، مفتی احمد منصور رضا صاحب قبلہ، علامہ غلام جیلانی ،ڈاکٹرمحمدامین، مولانامحمدمسلم رضا، مولانا عبدالواجد سبحانی، مولانا عبدالغفارسبحانی، مولانا کریم اللہ سبحانی، مولانا عبدالوکیل سبحانی، مولانا صوفی سرور علی، مولانا نظام الدین سبحانی مولانا صدیق احمدسبحانی، مولانا مشتاق سبحانی وغیرہ شرکت فرمائیں گے تمام مریدین ومتوسلین سے گذارش ہے کہ عرس مقدس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لاکر حضور مخدوم الملت کے فیوض وبرکات سے مالا مال ہوں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے