مضامین و مقالات

آٹھ آدمیوں کی صحبت سے آٹھ باتیں پیدا ہوتی ہیں

از قلم : ڈاکٹر مہ جبین اختر
ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ عربی، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد

حضرت الشیخ السید احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب "البرھان المٶید” میں علم کی قدردانی اور علماء کے احترام کی تلقین کرتے ہوے فرماتے ہیں:
"علما اور اہل معرفت کے ساتھ بیٹھو۔ کیوں کہ ساتھ بیٹھنے کے بہت سے راز ہوتے ہیں جو بیٹھنے والوں کو ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹ دیتے ہیں۔ حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص آٹھ(۸) طرح کے لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اللہ تعالی اسے آٹھ(۸) چیزوں میں زیادتی فرماتا ہیں:

۱ امراء کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر تکبر اور قساوت قلبی میں زیادتی کردیتا ہے۔

۲ بچوں کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر لہوولعب کی زیادتی کردیتا ہے۔

۳ عورتوں کے ساتھ بیٹھے تو اس میں جہالت و خواہشات میں اضافہ کردیتا ہے۔

٤ مالداروں کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر دنیا اور اس کی چیزوں کی حرص میں زیادتی کردیتا ہے۔

٥ نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر عبادت کی رغبت میں اضافہ کردیتا ہے۔

٦ علما کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر علم اور پرہیزگاری میں اضافہ کردیتا ہے۔

۷ گناہ گاروں کے ساتھ بیٹھے تو اللہ اس کے گناہ اور توبہ کے ٹال مٹول میں زیادتی کردیتا ہے۔

۸ فقرا کے ساتھ بیٹھے تو اس میں تقدیر پر رضا بڑھ جاے گی۔

ماخوذ از: مشائخ عظام میں سید احمد رفاعی کی انفرادیت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے