امت مسلمہ کے حالات

اجمیر شریف: محبت و امن کا مرکز اور نفرت کی سیاست کا شکار

اجمیر شریف، خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ، محبت، امن، اور اخلاص کا مرکز ہے جہاں صدیوں سے تمام مذاہب کے لوگ عقیدت کے ساتھ آتے ہیں۔ مگر حالیہ دنوں میں، اس پاکیزہ مقام کو تنازع کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک مندر ہونے کے دعوے کے ذریعے اجمیر شریف کی حیثیت کو مشکوک کرنے کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ نفرت انگیز سیاست اور تعصبات کو ہوا دینے کا ایک شرمناک ہتھکنڈا ہے۔

غریب نواز کی تعلیمات کا اثر:
حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا اجمیر آنا اور یہاں اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ آپ کی شخصیت محبت، رواداری، اور خدمت خلق کی علامت ہے۔ آپ نے کبھی کسی کے مذہب کو نشانہ نہیں بنایا، یہی وجہ ہے کہ آپ ہر مذہب کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

عدالتی معاملات اور حقیقت کی جیت:
تاریخ گواہ ہے کہ سرکار خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ سے دشمنی کرنے والوں کا نہ ماضی میں کوئی مقام رہا ہے، نہ ہی حال میں ہوگا۔ جو لوگ آپ کی درگاہ کو تنازعات میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، وہ عدالت میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ آپ کا مقام نہ صرف ایک مذہبی اثاثہ ہے بلکہ ہندوستان کی مشترکہ ثقافتی وراثت کا حصہ بھی ہے۔

ازقلم:
محمد توصیف رضا قادری علیمی
مؤسس اعلیٰ حضرت مشن کٹیہار 
شائع کردہ: 3، دسمبر، 2024ء

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے