پٹنہ: 31جنوری (ایجنسیاں )اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے موقع پر آج پٹنہ میں ایک مشاورتی نشست منعقد ہوئی جس میں اگلے سال مارچ میں تین روزہ جشن اردو صحافت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اردو اخبارات و رسائل کی نمائش، سیمنار، سمپوزیم، مزاکرات اور مشاعرہ بھی منعقد کیا جائےگا۔ یہ تین روزہ جشن قومی سطح کا ہوگا۔ پروگرام کی تفصیلات طئے کرنے کے لئے خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹنہ سیٹی کے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی کی سرپرستی اور ہفتہ روزہ نقیب کے اڈیٹر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی صدارت میں ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے جنرل سکریٹری سینئر صحافی ڈاکٹر ریحان غنی منتخب کئے گئے۔ جبکہ ایس ایم اشرف فرید(مدیر اعلیٰ ، قومی تنظیم) ابو ظفر (فاروقی تنظیم) ، احمد جاوید( مقامی اڈیٹر، انقلاب، پٹنہ) ریاض عظیم آبادی(سینئر صحافی) ڈاکٹر اظہار احمد (مدیر، پیاری اردو) نائب صدور بنائے گئے۔ سید مشتاق احمد(اڈیٹر ،امن چین) کو خازن کی ذمہ داری دی گئی۔ جبکہ اقبال صبا(الوطن ٹائمز) ، ڈاکٹر انوار الہدیٰ(ہمارا نعرہ) ، نواب عتیق الزماں( روشنی زندگی)، ضیاء الحسن(آواز بہار)، انوار اللہ(روزنامہ منصف)، سید ارشاد عالم( روزنامہ راشٹریہ سہارا) اور راشد نیر وارثی (جدید بھارت) سکریٹری مقرر کئے گئے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس میں شرکت کرنے والے تمام صحافی مجلس منتظمہ کے اراکین ہوں گے۔ کمیٹی کی اگلی میٹنگ 7فروری کو روزنامہ پیاری اردو کے دفتر میں ہو گی۔ اس موقع پر اپنی صدارتی تقریر میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ اردو صحافت کو عوامی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس موقع پر اردو صحافت کے مسائل پر بھی غور کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جشن پورے جو ش و خروش اور سلیقے سے منایا جانا چاہئے تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے کہا کہ اردو صحافت کے دو سو برس مکمل ہونے پر ہم اس بات کا محاسبہ کریں گے کہ اس دوران ہم نے کیا سیکھا، کیا کھویا اور کیا پایا۔ انھوں نے کہ کہ میں اس میٹنگ میں اردو قاری کے نمائندہ کی حیثیت سے شریک ہو رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جشن بغیر احتساب کے نہیں ہوتا ہے ۔ ہمیں اس موقع پر ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا ہوگا۔ انقلاب کے مقامی مدیر احمد جاوید نے کہا اردو عالمی زبان ہے اس لئے ، اس جشن کا اہتمام بھی علمی پیمانے کا کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر نوکرشاہی ڈآٹ کام کے ارشاد الحق، الوطن ٹائمز کے اقبال صبا، آنکھوں دیکھی کے بابر عبد اللہ، قلم کار سرفراز عالم، فوٹو جرنلسٹ مشتاق آزاد، روشنی جدید کے نواب عتیق الزماں، آزاد صحافی، جاوید حسین، منصف کے انوار اللہ، آواز بہار کے ضیاء الحسن، جدید بھارت کے سید جاوید احمد، تاثیر کے امتیاز کریم، امن چین کے سید مشتاق احمد، سینئر صحافی ریاض عظیم آبادی، سنگم کے محمد راشد احمد، قومی آواز دہلی کے نمائندہ نیاز عالم، پندار کے عتیق الرحمن شعبان، پیاری اردو کے ڈاکٹر اظہار احمد، اور اسحاق اثر، راشٹریہ سہارا کے سید ارشاد عالم، گھر گھر کی آواز کے نوشاد عالم، دینک جاگرن کے احمد رضا ہاشمی، ہمارا نعرہ کے انوار الہدیٰ، اور عارف انصار ی سمیت کئی نمائندوں نے مفید مشورے دئے۔ پروگرام کی نظامت سینئر صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے کی۔
متعلقہ مضامین
جمعیت علماء گوپامئو کے تحت میٹنگ منعقد
اصلاح معاشرہ کے طریقوں پر علماء نے کیا غور، ہر نصف ماہ میں اصلاحی نشست کے انعقاد کا لیا فیصلہ ہردوئی: 9فروری/ ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمیعت علماء گوپامئو کے زیراہتمام مدرسہ اصلاح المسلمین میں اراکین وائمہ مساجد کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں نبوی ہدایات، سیرت مقدسہ اور صحابہ کرام کی پاکیزہ زندگیوں […]
دعوتی مہم میں تعاون اور اس کی فہمائش کے لیے جماعت اسلامی کی عمائدین کے ساتھ اہم نشست
دعوتِ دین کا کام محض مہم کی حد تک نہیں، بلکہ مؤمن کو تادمِ آخر کرنا ہے۔ جلگاؤں: جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر کی جانب سے بندگانِ خدا تک اسلام کی دعوت کو پہنچانے کی غرض سے ریاست گیر سطح پر دعوتی مہم بنام ”مِن َالظُّلُمٰتِ اِلَی النُّور“(اندھیروں سے اُجالے کی طرف) 22جنوری 2021ء سے منائی […]
مفکر ملت علامہ شاہ محمد قادری کیفی بستوی نور اللہ مرقدہ کا سالانہ فاتحہ آج
سابق نائب صدرالمدرسین : جامعہ اہل سنت امدادالعلوممٹہنا،کھنڈسری،سدھارتھ نگر(یوپی) 2020ء/ بروز منگل سالانہ فاتحہ بروزمنگل،دھوبہا،کھلنگا ڈیہہ،سدھارتھ نگر،یوپی میں آپ کیپیدائش ہوئی،والدکانام منشی رضاہے،جونیر ہائی اسکول کٹھیلامیں درجہ ہشتم اعلیٰ درجے سے پاس کرنے کے بعد 28/محرم الحرام 1382ھ مطابق یکم جولائی 1962ءبروز اتوارجامعہ اہل سنت امدادالعلوم،مٹہنامیں داخلہ لیا محنت و لگنسےتحصیل علم میں لگےرہے،بالآخرعلوم وفنون […]



