علما و مشائخ منقبت

منقبت ملک العلماء علامہ ظفر الدین بہاری علیہ الرحمہ

نتیجۂ فکر: اشرف رضا سبطینی
چھتیس گڑھ

علومِ دین کا شجرہ بہاری ظفر الدین
رضا کی آنکھ کا تارا بہاری ظفر الدین

زہے علوئے مراتب کہ تم کو حاصل تھا
ہر ایک فن پہ اجارہ بہاری ظفر الدین

حدیث و فقہ میں ، توقیت و فلسفہ میں بڑا
رہا ہے آپ کا شہرہ بہاری ظفر الدین

امیرِ کشورِ علم و ادب ، مہِ حکمت
ہے خوب تیرا نظارہ بہاری ظفر الدین

ہماری کشت کو سیراب کر رہا ہے سدا
تمہارے فیض کا دھارا بہاری ظفر الدین

رضا نے ہادی و مخلص انہیں ہے فرمایا
رضا کا راج دلارا بہاری ظفر الدین

نگار خانۂ دل میں سجا کے رکھّا ہے
تمہارے نام کا طغریٰ بہاری ظفر الدین

مناظرے میں وہابی کا خوب اچّھے سے
نشہ ہے تم نے اتارا بہاری ظفر الدین

اگر ” ملِک ” ہیں وہ علمائے دین کے اشرف
عوام کے ہیں سہارا بہاری ظفر الدین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے