مدد کا وقت ہے فریاد یا غوث
کرو ہم سب کی اب امداد یا غوث
جو دشمن ہیں نبی کے اولیا کے
کرو تم ان کا گھر برباد یا غوث
گناہوں کے سمندر میں گھرا ہوں
بیاں کیسے کروں روداد یا غوث
تیری یادوں میں ایسا گم رہوں میں
نہ پھر آئے کسی کی یاد یا غوث
تمہاری منقبت جب بھی پڑھوں میں
ملے سب سے مبارک باد یا غوث
سجائی جا رہی ہے ہر کسی کے
گھروں میں محفلِ میلاد یا غوث
بچا لو مکرِ شیطاں سے مجھے تم
کہ تکتے ہیں مجھے صیاد یا غوث
خصوصی ہو کرم اشرفؔ رضا پر
یہیں سے دیکھ لے بغداد یا غوث
محمد اشرف رضا قادری
مدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت