نتیجۂ فکر: محمد شاہد علی مصباحی (باگی، جالون)
بفضل کبریا، نجم ھدی صدیق اکبر ہیں
صحابہ کے وہ اول مقتدیٰ صدیق اکبر ہیں
اٹھا لائے متاع کل نبی کے اک اشارے پر
کچھ ایسے عاشق خیر الورٰی صدیق اکبر ہیں
نبی کے ساتھ نکلے، اہل کو کفار میں چھوڑا
شب ہجرت کہے عینِ وفا صدیق اکبر ہیں
اچھالے گر کوئی کیچڑ، قرآن پاک بھی جسکی
لگاتا ہے برائت کی صدا، صدیق اکبر ہیں
جو اہل فضل تھے دنیا میں یا ہیں اور جو ہوں گے
عظیم ان سب سے بعد انبیا، صدیق اکبر ہیں
بتاؤں کس طرح شاہد کہ کیا صدیق اکبر ہیں
حیا صدیق اکبر ہیں، عطا صدیق اکبر ہیں