منقبت

منقبت: شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

منقبت پاک یارغار مصطفیٰ، پاسدار صداقت، تاجدار امامت، فخر انسانیت، خلیفئہ اول، افضل البشر بعد الانبیاء، امیر المومنین، حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

نتیجۂ فکر: محمد شاہد رضا رضوی، سنت کبیر نگر

بیاں کب ہو کسی سے مرتبہ صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا
کہ ہے خود یار محبوب خداﷺ صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

نبیﷺ کے بعد دنیا میں ہے افضل آپ کا درجہ
نبی کے در سے یہ رتبہ بڑھا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

یوں تو سب فدا کرتے ہیں جاں حکم پیمبرﷺ پر
نبی کے دین پر گھر بھی لٹا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

صحابہ ہی ہیں افضل بالیقیں سارے مسلماں میں
مگر ثانی نہیں ہے دوسرا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

یقیناً سب سے افضل آپ ہی ہیں چار یاروں میں
صحابہ میں ہے یکتا مرتبہ صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

نہ چھوڑے ساتھ انکاﷺ ہر گھڑی ہمراہ رہے انکےﷺ
نبی کو غار میں بھی ساتھ تھا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

مرے آقاﷺ سے انکو دیکھو لو کس قدر چاہت ہے
کہ مدفن بھی نبی کا در بنا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

صحابی ہو ولی ہو غوث ہو یا کہ قلندر ہو
رہے گا سب پہ بھاری مرتبہ صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

نبیﷺ کے وہ ہیں شیدائی نبیﷺ پہ جان دیتے ہیں
جہاں میں ہر طرف شہرا ہوا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

نبیﷺ کے فیض کا دریا بہاتے ہیں جہاں میں وہ
کہ منگتوں کے لئے در ہے کھلا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

خدا کا فضل ہوتا ہے بڑا انکے گداؤں پر
زہے قسمت ہے شاہد بھی گدا صِدِّیْقِ اَکْبَرْ کا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے