متفرقات

ناندیڑمیں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی اہم میٹنگ

بزرگوں اور بڑے لوگوں کی شان میں گستاخی سے نفرت پھیلتی ہے: الحاج محمد سعید نوری

ناندیڑ /محمدقمرانجم فیضی 7 فروری 2021 اتوار 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان علمائے اہلسنت نانڈیڑ کی تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی میٹنگ ہوئی جس میں اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ بزرگوں اور بڑوں کی شان میں گستاخی کرنے سے ملک میں صرف نفرت پھیلی گی اور انکی عزت احترام سے پیار محبت بھائی چارہ سے ہم خود بھی کامیاب ہونگے اور ملک میں پیار کی گنگا بہے گی اس طرح کا اظہار خیال نوری صاحب نے ‌علماے کرام اور اہل محبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا واضح رہے کہ تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا وفد مراٹھواڑہ کے دورے پر ہے رات یہ وفد جالنہ سے پربھنی گیا تھا جہاں علمائے اہلسنت پربھنی اور عاشقان رسول کے ساتھ وکیلوں نے بھی بڑے ہی پرتپاک انداز میں خیرمقدم اوراسقبال وفد کا کیا تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے مرکزی رہنما الحاج محمد سعید نوری صاحب نے پربھنی کے علمائے اہلسنت اور تمام عاشقان رسول کے سامنے پرجوش طریقے سے ناموس رسالت کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمے ہے کہ ہم لوگ تحفظ ناموس رسالت کے لیے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہوجائیں مسلمانوں کے لیے اس سے بڑا اور کوئی کام نہیں ہوسکتا پربھنی کے سیکڑوں افراد نے اس تحریک میں شامل ہونے کا عہد لیا ضلع پربھنی کے وکلاء حضرات نے بھی کہا کہ اس معاملے میں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں آپ جب بھی آواز دیں گے ہمیں موجود پائیں گے دنیا دار کا مقدمہ تو ہم لوگ لڑتے رہتے ہیں مگر ناموسِ رسالت کے مقدمات لڑنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہوگا اس طرح کے مقدمات ہمارے لیے باعثِ سعادت ہیں نانڈیڑ کے لوگوں میں میں بھی وہی جوش ولولہ دیکھنے میں آیا نبی آخرالزماں رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم صحابہ کرام اہل بیت اطہاراور امہات المومنین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے عزت ناموس کے خلاف مسلمانوں کے جذبات دیکھنے کے لائق تھا ہر طرف سے بس یہی صدا لگ رہی تھی لبیک یارسول اللہ، نانڈیڑ کے مسلمانوں کے جذبات کو دیکھ کر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے رہنما نوری صاحب نے دعاؤں سے نوازا اور کہا کہ ہم سب لوگوں میں اپنے بزرگوں کے تعلق سے یہی جذبہ محبت ہوناچاہیے اس موقع پر سید جمیل صاحب جالنہ والے نے تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا مختصر تعارف پیش کیا اور لوگوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی تو سیکڑوں افراد تحریک سے جڑنے کی خواہش ظاہر کی، پربھنی کی مسجد مومنان مومن پورہ میں بعد نماز عشاء اور نانڈیڑ کے وایٹ ہاؤس ہال میں بارہ سے دو بجے کے درمیان ہونے والے تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے ،تحفظ ناموس رسالت مہم سے مولانا عباس رضوی مبلغِ تحریک درود وسلام،مولانا ظفرالدین رضوی نے عشق رسالت کے عنوان پر گفتگو کی عالمی شہرت یافتہ مداح رسول نوری میاں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے مجمع میں محبت کی شمع روشن کردی دونوں ضلع پربھنی،ا ور نانڈیڑ میں بورڈ کے مرکزی صدر نوری صاحب کی صدارت میں میں ان دونوں اضلاع میں ممبر سازی کی زبردست مہم شروع کردی گئی ہے پربھنی سے مولانا سید غلام خواجہ ،مولانا رفیع الدین، مولانا عبدالصبور، مولانا شعیب رضا، نانڈیڑ سے عبد العظیم رضوی حاجی توفیق ، حاجی الیأس، مولانا امان الرب ،حافظ محمد فیروز, حافظ عبدالواحد،مولانا مختار،مولانا غلام مصطفیٰ، مولانا رفیع اللہ، مولانا سعد اللہ، کے علاوہ وکلاء حضرات اور عاشقان رسول موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے