مضامین و مقالات

عوامی جلسوں کے بجائے علمی، ملی سیمینار و سمپوزیم کا انعقاد کیوں نہیں ؟

ازقلم: محمد ایوب مظہر نظامی

علمی، ادبی، ثقافتی، ملی اور مذہبی موضوعات پر سیمینار و سمپوزیم کا انعقاد کرکے ہر مکتب فکر اپنی فکری بیداری کا ثبوت فراہم کرتا ہے اور عصر حاضر کے سلگتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرتا ہے، مگر خطۂ سیمانچل میں جماعت اہلسنت کی یہ حرماں نصیبی کہہ لیں کہ اس کے قائدین اور علماء نے کبھی بھی اپنے عوام کو یہ تصور ہی نہیں دیا کہ سیمینار و سمپوزیم کا انعقاد بھی انفاق فی سبیل اللہ کے زمرے میں آ سکتا ہے اور ان کے ذریعہ لا ینحل مذہبی و علمی موضوعات کا حل تلاش کرنا بھی ایصالِ ثواب ہے، چنانچہ آج علاقہ سیمانچل بالخصوص خطہ کشن گنج کے طول و عرض میں کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا جہاں عوامی جلسے نہ ہوتے ہو مگر دانشورانِ قوم، حساس علماء اور اہل قلم کو بلا کر کسی موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہو ، ایسے "حادثات” کم ہی ہوتے ہیں، علاقۂ سیمانچل میں ایسی لاتعداد ملی، مذہبی اور علمی مسائل ہیں جو اپنے حل کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں مگر شخصی اور ذاتی مفاد سے باہر نکل کر سوچنے کی کسے فکر ہے؟ ایسے زندہ شعبوں اور در پیش چیلنج سے غفلت ہی کا نتیجہ ہے کہ آج کئی دہائیوں سے ہم خطۂ سیمانچل میں در پیش داخلی مسائل کا حل تلاش نہیں کر سکے اور دنیا ہماری فکری انجماد کا مزاق اڑاتی رہی، اگر ہم نے اب بھی اس جہت میں توجہ دی تو سیمینار و سمپوزیم کے ذریعہ نہ صرف یہ کہ بے شمار علمی، ادبی، ملی اور سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے بلکہ ان مختلف موضوعات پر لکھے گئے مقالے کتابی شکل میں شائع ہوکر صدیوں تک ہماری نسلوں کو مستفیض کرتے رہیں گے اور جماعتی بیداری کا عروج بھی ہم اپنی جاگتی آنکھوں سے ملاحظہ کریں گے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے