نتیجۂ فکر: محمد نثار نظامی، مہراج گنج
سجا ہے عرس سالانہ معین الدین چشتی کا
ہوا مسرور دیوانہ معین الدین چشتی کا
بحکم خواجۂ ہند الولی ساغر ہے پیالے میں
بہت مشہور ہے قصہ معین الدین چشتی کا
چھٹیں تاریکیاں کفروضلالت کی سنو لوگوں
پڑا جب ہند میں تلوا معین الدین چشتی کا
یقیناً عزت دارین اس کو ہوگئی حاصل
جو دل سے ہوگیا شیدا معین الدین چشتی کا
فقط میں ہی نہیں ہوں مدح گو سارے زمانے میں
یہاں ہر لب پہ ہے چرچا معین الدین چشتی کا
کہ ہوتی ہے جھماجھم نور کی برسات روضے پر
چمکتا کس قدر روضہ معین الدین چشتی کا
گرا قدموں میں آکے آپ کے جیپال جوگی بھی
خدا جانے ہے کیا رتبہ معین الدین چشتی کا
نظامی کی تمنا ہے یہی صدیوں سے اے لوگو
کہ دیکھوں خواب میں جلوہ معین الدین چشتی کا