مضامین و مقالات

عوام کے نام ایک اہم پیغام: قوم کا مظلوم کون؟

ازقلم: اسلام الدین احمد انجم فیضی

دینی خدمات میں صف اول میں رہنے والے مشائخ، علماء، ائمہ(امام) ،طلبہ ومبلغین و دیگرخادمین دین داخل ہیں جو دینی کاموں میں مشغولیت کی وجہ سے کمانے کی فرصت نہیں پاتے. یہ لوگ اپنی عزت ووقار اور مروت کی وجہ سے لوگوں سے سوال بھی نہیں کر پاتے اور اپنی قلیل آمدنی(تنگدستی) کوچھپانے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا گزارا بہت اچھا ہورہاہے لیکن حقیقت حال اس کا برعکس (الٹا) ہے.
اگر کچھ غور سے دیکھاجائے تو ان لوگوں کی زندگی مشقت (وپریشانی) سے بھرپور ہونا بہت سی علامات سے معلوم ہوجائے گا۔

ہمارے یہاں دین کے اس طرح کے خادموں کی کمی نہیں ہے اور ان کی غُربت و محتاجی کے باوجود انہیں مالدار سمجھنے والے ناواقفوں اور جاہلوں کی بھی کمی نہیں۔

شاید ہمارے زمانے کاسب سے مظلوم طبقہ یہی ہوتا ہے۔
اس چیز کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ لوگ اپنے اپنےبچوں کو عالم اس لیے نہیں بناتے کہ یہ کھائیں گے کہاں سے؟
جب اس بات کا علم ہے تو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ جو علماء وخادمین دین موجود ہیں وہ کیسے گزارا کررہے ہوں گے؟
علماء ائمہ (اماموں) مبلغین کے گھروں کی پریشانیاں ختم کردیں،
پھر دیکھیں کہ دین کاکام کیسی تیزی سے ہوتاہے.
(اس کا طریقہ یوں بھی ہوسکتاہے کہ جب ہم اپنےعالم، امام اور خادمِ دین سے ملاقات، مصافحہ کریں توخالی خالی ہاتھ مصافحہ نہ کریں بلکہ سب کے ہاتھوں میں بالخصوص جمعہ کے دن بعد نماز یاجب کبھی بھی ہفتہ ہفتہ20،10، 100،50) ضرور چپکے سے پیش کردیں
یانہیں توپندرہ دن یا مہینہ میں کم ازکم ایک بار تو ضرور مصافحہ کریں اور اس طرح سب کی مٹھی میں اپنی حیثیت کے مطابق500،400،300،200
ضرور ہواور خوشدلی سے عاجزی کے طور پر نذرانہ پیش کریں.
( اس سے ہمارا کم نہ ہوگا اور نہ ہم محتاج ہوجائیں گے بلکہ اللہ پاک ہمیں اور دےگا)
اور یہ ہم ہر مہینہ میں اپنی عادت بنالیں بلکہ ہرمہینے کے اخرجات میں شامل کرلیں .
اس سے ہمیں دعائیں ملیں گی
اورعالم، امام ودیگرخادمین دین خوشی کی زندگی گزاریں گےان کابھلاہوگا. مقولہ بھی ہے
"کربھلاتوہوبھلا”
اور ان کی دعاؤں سے ہم سب کی پریشانیاں بھی دور ہونگی
اور سب خوشیوں کی زندگی گزاریں گے.ان شاءاللہ تعالیٰ.
(اللہ کرے سب کے دل میں یہ باتیں اترجائیں.
اللہ رب العزة ہم سب کو خدمت
دین متین کی توفیق عطا فرماٸے آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے