خواجہ غریب نوازمنقبت

منقبت: راہِ حق کا پتہ معین الدین

نتیجۂ فکر: محمد مجاہد حسین رضوی حسن
الہ آباد، یو۔پی۔


حق کااک آئنہ معین الدین
حق نگر حق نما معین الدین

مصطفیٰ کی عطا معین الدین
راہِ حق کا پتہ معین الدین

اونٹ راجہ کے تھے مگر ان پر
حکم تیرا چلا معین الدین

سحر ہے ہارتا کرامت سے
تونے ثابت کیا معین الدین

کتنے اندھے بنے ہیں انکھیارے
دے کے تجھ کو صدا معین الدین

تو نے کوزے میں بھر لیا ساگر
فیل پہرا ہوا معین الدین

مل گئی فتح جس سے غوری کو
وہ تھی تیری دعا معین الدین

اک زمانے کو آپ کے صدقے
فضل ایماں ملا معین الدین

یہ حسن ہوحسن بہ حسن عمل
کردیں رب سے دعا معین الدین

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button