منقبت در شان عظمت ورفعت ام المومنین زوجہ سرکار، راحت سرکار، حضور سرور کائنات جناب محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بنت یار غار حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
یومِ وصال 17 رمضان المبارک
فراز تخیل: محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
طیبہ و طاہرہ سیدہ عائشہ
زوجہ مصطفیٰ سیدہ عائشہ
زاہدہ و عابدہ سیدہ عائشہ
چاہتِ مصطفیٰ سیدہ عائشہ
نقش مہر و وفا سیدہ عائشہ
نازِ صدق و صفا سیدہ عائشہ
جان صدیق اکبر کی ہیں بے گماں
کون ہے باپ سا سیدہ عائشہ
ہے بڑا مرتبہ اور مقام آپ کا
آپ ہیں صادقہ سیدہ عائشہ
راویہ آپ سچی حدیثوں کی ہیں
کون ہے آپ سا سیدہ عائشہ
بنت صدیق آرامِ جان نبی
خلق کی انتہا سیدہ عائشہ
جانِ ارشد نثار آپ کے وصف پر
صابرہ شاکرہ سیدہ عائشہ