مکرمی! عزیزم مولانا محمد فیضان رضا علیمی
السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ بہت بہت مبارک باد پیش ہے۔
یقیناً سیرت وسوانح غریب نواز پر آپ نے قیمتی مضامین کا گلدستہ تیار کرکے بارگاہ غریب نواز میں بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے، مقالات معیاری، انتخاب لاجواب اور ترتیب نہایت شاندار ہے، آپ نے یہ جوہر کہاں چھپا رکھا تھا،اللہ آپ کو سلامت رکھے، آپ اور آپ کی پوری ٹیم قابل مبارک باد ہے.
عصر حاضر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ بزرگوں کے تعلق سے اسی طرح کے صالح اور تحقیقی ومعیاری معلومات عوام وخواص کے سامنے پیش کیے جائیں، تاکہ تاریخ دعوت وعزیمت میں ہمارے اسلاف کی جو کاوشیں رہی ہیں وہ سب کے سامنے آئیں اور سب ان بزرگان دین کے نقوش قدم پر چل کر صلاح وفلاح پائیں.
آپ نے اپنے معلوماتی اداریہ میں اولیاء اللہ کی سیرت کی عظمت وافادیت پر بہت اچھی روشنی ڈالی ہے اور جماعت رضائے مصطفی شاخ سیتامڑھی کی تحریر وصحافت کے میدان میں برق رفتار پیش قدمی سے قارئین کو روشناس کرایا ہے، محقق رضویات حضرت ڈاکٹر امجد رضا امجد صاحب نے بھی”اپنی بات” بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے، اور بزرگان دین کے جذبہ خدمت خلق کا ذکر کرتے ہوئے قارئین کو ایک بہترین پیغام دیا ہے، باقی مقالاتِ بھی خوب سے خوب تر ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے.
مجھے افسوس ہے کہ کثرت مصروفیات کی وجہ سے آپ کی اس تحریری تحریک کا حصہ نہیں بن سکا، آئندہ ان شاء اللہ آپ کی ہر تحریک میں شرکت کی کوشش کروں گا.
کمال احمد علیمی نظامی، جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی