متفرقات

کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب پاکی رشتہ ازدواج سے منسلک

پورنیہ: ٢١/فروری(پریس ریلیز) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب مقام پاکی پوسٹ پیازی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روشن خاتون بنت مرحوم ڈاکٹر باقر ابن مرحوم اسرائیل سرکار صاحب مقام باسول پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق ٢١/فروری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب مرحوم اسرائیل سرکار صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں کرامت حسین سلمہ کے بڑے بھائی مبارک حسین،بہنوئی مظفر حسین پاکی،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر طارق انور،مجتبیٰ فقیر ٹولی،عمران،نعمت رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے