علما و مشائخمنقبت

منقبت: علم کے کوہِ گراں نوری میاں

۱۱ رجب عرس سرکار ابوالحسین احمد نوری میاں مارھروی علیہ الرحمہ

نتیجۂ فکر: اشرف رضا قادری
چھتیس گڑھ

علم کے کوہِ گراں نوری میاں
دینِ حق کے پاسباں نوری میاں

گلشنِ ایقان کے تازہ گلاب
فکر و فن کے بوستاں نوری میاں

ان کی تصنیفات سے ہے یہ عیاں
حکمتوں کے دُر فشاں نوری میاں

بادۂ عشقِ نبی سے شاد کام
واقفِ سرِّ نہاں نوری میاں

تیری نکہت سے معطر ہے وجود
اے گلِ گلزارِ جاں نوری میاں

رب نے بخشا ہے تمہیں ایسا عروج
ہو گئے خلد آشیاں نوری میاں

ربِ اکبر کی عطا سے آپ ہیں
جود کی نہرِ رواں نوری میاں

آپ کی ہر اک ادا ہے بالیقیں
جاں فزا و جاں ستاں نوری میاں

نفس و شیطاں کے مکائد سے ہمیں
کر عطا حفظ و اماں نوری میاں

رنگ دو اشرف کو اپنے رنگ میں
اے ہمارے مِہرَباں نوری میاں

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button