غزل گوشہ خواتین

غزل: غم زندگی تیرا شکریہ، مجھے تو نے مجھ سے ملا دیا

خیال آرائی: گل گلشن، ممبئی

میں تھی رنجشوں میں گم شدہ،تو نے مجھ کو اپنا پتہ دیا
غم زندگی تیرا شکریہ،مجھے تو نے مجھ سے ملا دیا

میں نے چاہا تھا تجھے بھولنا،تجھے بھولنا بھی محال تھا
تجھے بھولنے کی چاہ میں،میں نے خود ہی خود کو بھلا دیا

بڑی شوخیاں بڑی رونقیں تیرے الفتوں کے نگر میں تھیں
ہوا یوں کہ پھر میری زیست نے مجھے بے حسی کا صلہ دیا

بڑا ناز تھا مجھے عشق پر کہ میں گم ہوئی رخ یار میں
ہوا ایسا پھر کہ نہ پوچھئے مجھے نفرتوں نے جلا دیا

مجھے یوں لگا وہ طبیب ہے میری حسرتوں کا ہے چارہ گر
میری کیا دوا وہ کرے گا گل میرا مرض اس نے بڑھا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے