تحریر: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری، پاکستان
- 1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟
- 2۔ اگر اسم ہے معرب ہے یا مبنی؟
- 3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟
- 4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟
اس کا اعراب کیا ہے؟ - 5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟
- 6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟
سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟ - 7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟
- 8۔ اگر مئونث ہے تو مئونث کی کونسی قسم ہے ؟
- 9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟
- 10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟
- 11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
- 12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟
- 13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟
- 13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟
- 14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟
- 15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟
- 16۔ لفظی ہے تقدیری ؟
- 17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟
اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟ - 18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟
- 19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟
- 20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟
- 21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟
- 21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟
تنبیہ: ابتداءً اس طریقے پر عمل کرنا کافی مشکل ہوگا۔
لیکن کچھ عرصے کے بعد آپ کیلئے آسان ہوجائے گا۔ اور ” ان شاء اللہ عزوجل” کچھ ہی عرصے میں آپ کیلئے نحوی اجراء کرنا بالکل آسان ہوجائے گا