نعت رسول

نعت رسول: کہکشاں جس کی ہے گردِ پا سوچیے

نتیجۂ فکر:محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی۔ یوپی۔ بھارت


کہکشاں جس کی ہے گردِ پا سوچیے
اس نبی ﷺ کا مرے مرتبہ سوچیے

لا مکاں تک بفیضِ حبیب خدا
پہنچی ہے مری فکر رسا سوچیے

میرے سرکار کے شہرِ پر نور کی
کتنی نورانی ہوگی فضا سوچیے

ہیں جہاں محوِ خواب آج بھی مصطفٰے
عظمتِ حجرئہ عائشہ سوچیے

اس کی تعریف ہم سے ہو ممکن نہیں
جس کی رب خود کرے ہے ثنا سوچیے

پل میں دوزخ سے جنّت کے باغات میں
کیسے حر کا ہوا داخلہ سوچیے

فکرِ دنیا تو ہم نے بہت کی مگر
آخرت کے لیے کیا کیا سوچیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے