منقبت

منقبت:نظام الدین محبوبِ الٰہی

نتیجۂ فکر: ناطق مصباحی

تمہیں ہوعلم وفن میں سب پہ حاوی نظام الدین محبوبِ الٰہی
تمہارے نام کا سکہ ھےجاری نظام الدین محبوبِ الٰہی

بلاشبہ ولی ابن ولی ھوفریدگنج کے تم جانشیں ھو
تمہارے درکےھیں سلطان بھیکھاری نظام الدین محبوبِ الٰہی

تمہاراعشق رب دوجہاں سے کروں کیسے بیاں اپنی زباں سے
تمہاری شان ولیوں میں نرالی نظام الدین محبوبِ الٰہی

تراصدقہ جسےحاصل ہواھے ولایت میں وہی کامل ہواھے
سراج الدیں اخی ولیوں کے والی نظام الدین محبوبِ الٰہی

گیا ناطق تمہارے آستاں تک ترستاکیوں رہےاس میکدہ پر
ھےجام چشت کاتم سوالی نظام الدین محبوبِ الٰہی

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button