ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔
متعلقہ مضامین
جمعیت علماء گوپامؤ کے تحت جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد
ہردوئی: 15 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمعیت علماء گوپامؤ کے محلہ ساگر تالاب کی مسجد گڑھی نیم میں بعد نماز مغرب مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی گوپامؤ کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا، نظامت کے فرائض مولانا عبد الجبار ندوی نے ادا کئے،جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد افضال ندوی نے لوگوں کو […]
نعت : خدا کو پانا ہے تو لو لگا مدینے سے
رشحات قلم : محمد زاہد رضابنارسی ابھی سے حکم نہ دیں جانے کامدینے سےابھی تودل نہیں میرا بھرا مدینے سے ہمارے مرنے پہ رکھ دینا تم کفن میں اسےجو ہم نے لائی تھی خاکِ شفا مدینے سے بچھائے بیٹھا ہو ں راہوں میں اس لیے پلکیںسنا ہے آنے کو ہے قافلہ مدینے سے ترے حبیب […]
کانپور سول لائن میں یوم صدیق اکبر منایا گیا
کانپور:5فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) شہر میں واقع مسجد عزیز فاطمہ سول لائن شہر کانپور میں بعد نماز جمعہ افضل البشر بعد الانبیاء سید المتقیین حضرت سدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وصال پر یوم صدیق اکبر کا پروگرام شان و شوکت و تزک و احتشام کے سیاتھ منایا گیا۔ جس میں امام مسجد […]



