شعیب رضا

تنظیم علماے چمپارن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی نے الجامعۃ الاشرفیہ سے دو فارغ التحصیل فضلا کو دیا استقبالیہ

اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے کریں خدمت دین: مولانا خالد علی مصباحی

موتی ہاری: 9 مارچ، ہماری آواز(عاقب چشتی)

چمپارن کی سرزمین کو انقلاب کی سرزمین کہا جاتا ہے اور یہ نہایت زرخیز سرزمین ہے دینی تعلیم یا عصری تعلیم کا میدان ہو یا سائنس و ٹکنالوجی کا میدان ہو سب میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے اور تاریخ رقم کرنے افراد کو پیدا کرنے کی سعادت اس سرزمین کو حاصل ہے مذکورہ باتیں تنظیم علمائے چمپارن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام چکیا میں منعقدہ تقریب استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد علی خان مصباحی نے کہی اور الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی سے سند فضیلت حاصل کرنے والے مولانا صدام حسین مصباحی ابن مرحوم محمد اسلام الدین مقام ہرپور ناگ چکیا مشرقی چمپارن اور مولانا راشد علی مصباحی ابن الحاج بدرالحسن مقام ملدہیا نرکٹیا گنج مغربی چمپارن کو قلبی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک دعاؤں سے نوازا اور وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے منصب وراثت کو سمجھنا چاہیے اور اسوۂ حسنہ کی تفسیر و تصویر بننے کی مکمل کوشش کرنی چاہیے جب تک ہم خود پابند شریعت و طریقت نہیں ہونگے ہماری زبانوں میں اثر پیدا نہیں ہوسکتا ہے جبکہ عوامی اردو نفاذ کمیٹی نفاذ کمیٹی کے ضلع صدر مولانا انیس الرحمن چشتی نے چمپارن کے ہونہار نو فارغ التحصیل مصباحی برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلالۃ العلم حافظ ملت علیہ الرحمہ کی بارگاہ سے جب آپ نے فیض حاصل کی ہے اور اللہ عزوجل نے دولت علم سے نوازا ہے تو اس قیمتی نعمت کو بروئے کار لائیں اور صرف منبر و محراب تک ہی مقید رہنے کی فکر سے باہر نکلیں اور فکر کو وسیع سے وسیع تر رکھیں اور زندگی کا ایک ایک لمحے کی قدر کریں دین کی تبلیغ و اشاعت کے بہت سارے ذرائع ہیں ان کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اگر آپ اس لائق ہیں تو عصری یونیورسٹیوں کا رخ کریں اور بہت سارے کورسیز ہیں جن کو مکمل کرکے آپ بہتر روزگار بھی حاصل کرسکتے ہیں
اس موقع سے مولانا منظر حسین شمسی,مفتی نسیم القادری مصباحی, مولانا عادل حسین مصباحی,مولانا لطیف الرحمن مصباحی,موکانا تحسین رضا مصباحی,مولانا عابد رضا مصباحی,مولانا سمیع اللہ مصباحی,محمد مہتاب رضا, مولانا حشمت علی رحمانی,مولانا مشتاق احمد برہانی,مولانا عبدالقدوس رضوی,مولانا ناز محمد قادری,مولانا شرف الدین چشتی,مولانا غلام مصطفی حیدری,حافظ عبدالمبین رضوی,قاری اشتیاق احمد اصدقی سمیت درجنوں علمائے کرام مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات سے نوازا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے