متفرقات

موتیہاری میں ترغیب تعلیم و تحفظ اردو اجلاس 10 مارچ کو، امیر شریعت سید محمد ولی رحمانی کا ہوگا خطاب، تیاریاں مکمل

موتی ہاری: 9 مارچ، ہماری آواز(عاقب چشتی)

ملک کی موجودہ صورتحال امت مسلمہ کی تعلیم سے دوری اور زبان اردو سے بے رغبتی کے مد نظر امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے ایماء پر امارت شرعیہ کے زیر اہتمام بہار وجھارکھنڈ میں ترغیب تعلیم وتحفظ اردو پر مہم چلائی جارہی ہے اسی مہم کی ایک اہم کڑی صوبہ بہار کے تاریخی علمی وقدیم شہر موتیہاری کے سلام نگر نکچھید ٹولہ نزد NH28 میں مورخہ 10 مارچ 2021 بروز بدھ بعد نماز مغرب بنام اجلاس نقباء، نظماء مدارس، علماء ،ائمہ مساجدودانشوران قوم وملت برائے ترغیب وتحفظ اردو، زیر صدارت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر وجنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہورہا ہے مذکورہ جانکاری تنظیم امارت شرعیہ موتیہاری مشرقی چمپارن کے صدر مفتی ریاض قاسمی نے موتیہاری نکچھید ٹولہ میں پروگرام کے لئے تیار پنڈال میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دی انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم پروگرام میں امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کے علاوہ مفتی سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ،مفتی ریاض احمد استاد جامعہ رحمانی مونگیر اور قاضی اطہر جاوید دار القضاء امارت شرعیہ ڈھاکہ کے علاوہ ملک کی عبقری شخصیات کی تشریف آوری ہورہی ہے۔جن کے قومی وملی مسائل پر پر مغز خطاب ہونگے۔
تنظیم امارت شرعیہ موتیہاری مشرقی چمپارن کے صدر مفتی ریاض قاسمی نے ضلع کےا ئمہ مساجد، علماء و دانشوران،نقباء،نظماء مدارس اور اردو اساتذہ کرام سے اپیل کیا ہے ہے کہ اس اہم اور غیر معمولی پروگرام میں شرکت کر کے ملک میں مسلمانوں کی معاشرتی ودینی پسماندگی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوکر عنداللہ ماجور ہوں-
اس موقع پر مولانا ارشد ،سید ساجد حسین،عرفاں شکوہ،ڈاکٹر عقیل احمد،قاضی اطہر جاوید،محمد امان اللہ،عزیر سالم،رفیع احمد،ڈاکٹر شمیم احمد ڈھاکہ کے علاوہ درجنوں افراد موجود تھے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے