متفرقات

نکاح کو آسان بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت اور امت مسلمہ کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے!

آسان و مسنون نکاح مہم میں ہر ممکن تعاون پیش کرنے کی جمعیۃ علماء کرناٹک کی امت مسلمہ سے اپیل!

بنگلور: 28/ مارچ ہماری آواز(پریس ریلیز) اسلام میں نکاح کی بڑی اہمیت و فضیلت ہے اور شریعت نے نکاح کو سادہ اور آسان رکھا ہے لیکن اسلام نے نکاح کو جتنا آسان بنایا ہمارے معاشرے نے اتنا ہی مشکل بنا ڈالا۔ بے جا رسم و رواج بالخصوص جہیز کے لین دین نے معاشرے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی صاحب اور جنرل سکریٹری جناب محب اللہ خان امین صاحب نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ شادی بیاہ کے دوران ہونے والی فضول رسومات اور جہیز سمیت دیگر خرافات کے خاتمہ کیلئے ملکی سطح پر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ان دنوں آسان و مسنون نکاح مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کے پیش نظر گزشتہ دنوں کرناٹک کے علماء و دانشوران قوم و ملت کے ساتھ بورڈ کے ذمہ داران نے آن لائن میٹنگ بھی منعقد کی تھی اور ریاستی و ضلعی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ میں شامل ہے اور اسکی سرگرمیوں میں ہمیشہ تعاون کرتی رہی ہے۔ آسان و مسنون نکاح مہم میں بھی جمعیۃ بورڈ کے ساتھ شریک ہے۔بلکہ اس مہم میں حصہ لینے اور ہر ممکن تعاون پیش کرنے کیلئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے بھی اپیل کی ہے اور ریاست کرناٹک میں بھی اس مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نیاس موقع پر ریاست کرناٹک کے تمام مسلمانوں بالخصوص جمعیۃ علماء کے ذمہ داران و رضاکاران اور جمعیۃ سے وابستہ ہر ایک فرد سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر ممکن تعاون پیش کریں کیونکہ بیجا رسم و رواج بالخصوص جہیز کے لین دین کو معاشرے سے ختم کرتے ہوئے نکاح کو آسان بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت اور امت مسلمہ کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے