نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراجگنج یوپی
دست بستہ سب کھڑے تھے انبیاء معراج میں
پہنچے اقصی جب شہنشاہ ہدی معراج میں
ایک پل میں فرش سے عرش بریں پہنچے نبی
ہے سفر کونین کا سب سے جدا معراج میں
حضرت روح الامیں سدرہ تلک ہی جاسکے
لامکاں پہنچے امام الأنبياء معراج میں
تک رہے ہیں انبیا بھی حرص نظروں سے انہیں
جارہے ہیں ملنے رب سے مصطفی معراج میں
لوٹ لو اے مومنو کرکے عبادت اس قدر
خالق عالم کا صدقہ بٹ رہا معراج میں
کس قدر اونچا کیا ہے رب نے ان کا مرتبہ
کررہے ہیں حورو غلماں بھی ثنا معراج میں
ہےدعائیں ماں کی نوری میرےحق میں اس لئے
پڑھ رہا ہوں میں بھی نعت مصطفی معراج میں