مذہبی مضامین

قرآن کی حفاظت

تحریر: محمد ابوطالب نوری فیضی، سلطان پور

قول محمد قول خدا ہے فرمان نہ بدلا جائے گا
بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا

آج کل پورے ملک میں ایک بہت بڑا فتنہ بپا کر دیا گیا ہے کلام اللہ کے بارے میں وہ فتنہ یہ ہے معاذ اللہ قرآن مجید میں 26آیتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے پورے ملک میں فتنہ وفساد ہوتا ہے اس لۓ ان آیتوں پر پابندی لگا دی جائے یہ فتنہ کون کر رہا ہے مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ اس کو اچھی طرح پہچان لیں تو اس نا لائق دجال اور شیطان کا نام وسیم رضوی ہے جو شیعہ ہے میں نے اس ناہنجار کے بارے میں سخت الفاظ اس لیے لکھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام یعنی قرآن و حدیث کے بارے میں اعتراض کرنے والے کو ذلیل کرنےوالے سے اللہ ورسول راضی ہو جاتے ہیں اس لیے کہ قرآن مجید پر اعتراض کوئی شریف اور پاک انسان نہیں کر سکتا وسیم رضوی نے ان چھبیس آیتوں کو لیکر سپریم کورٹ میں عارضی داخل کی ہے کہ ان آیتوں پر پابندی عائد کر دی جائے صرف اس نے یہی ایک غلطی نہیں کی ہے بلکہ ازواج مطہرات اور تینوں خلفاء یعنی حضرت صدیق اکبر اور حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنھم اجمعین کے بارے میں بھی گستاخیاں کی ہیں لیکن اس گستاخ اور نیچ انسان کو شاید یہ معلوم نہیں ہےکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید جو اس کا ازلی اور ابدی کلام ہے کہ حفاظت کی ذمداری خود لی ہے چنانچہ فرمان خداوندی ہے انا نحن نزلنا الذکر و انا لہ لحفظون یعنی بیشک ہم نے قرآن کو نازل کیا اور بیشک ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں یہی وجہ ہے کہ جس طرح قرآن مجید امام الانبیاء معراج کے دولہا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا اسی شکل میں آج تک موجود ہے اور قیامت تک ان شاءاللہ موجود رہے گا اس میں نہ کوئی آیت بدلی ہے اور نہ ہی کوئ حرف بدلا ہے اور نہ ہی زیر و زبر بدلا ہے بلکہ کسی بھی طرح کی ترمیم ممکن نہیں ہے کبھی بھی کوئ انسان قرآن پاک میں رد و بدل کر ہی نہیں سکتا آج سے کئ سال پہلے ایک پاگل انسان سلمان رشدی کے نام سے گزرا ہے اس جہنمی کتے نے بھی قرآن مجید پر کچھ اعترضات کۓ تھے اس کے بعد پوری دنیا میں خاص طور سے یورپ میں کئ لاکھ قرآن پاک صرف اس لیے بک گۓ تھے کہ دیکھیں سلمان رشدی کے اعتراضات کیا حقیقت رکھتے ہیں اس پریشان کن ماحول میں قرآن پاک خریدنے والوں میں مسلمان کم لیکن یہودی اور عیسائی اور غیر وں کی تعداد زیادہ تھی اس وقت ان لوگوں کے میز پر بہی قرآن کریم دیکھا جا رہا تھا جو قرآن پاک کو دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے اس وقت ہزاروں لوگ قرآن مجید کو گہری نظروں سے پڑھ کر مسلمان ہو گئے تھے اور یہ بھی قرآن پاک کا عظیم معجزہ اور اس امت کا خاصہ ہے کہ ایسی عظیم الشان کتاب لاکھوں مسلمانوں اور کتنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینوں میں بھی اس طرح محفوظ ہے جس طرح لوح محفوظ میں جہاں بھی کسی ناہنجار اور ظالم و جابر انسان نےاس میں کچھ بھی تحریف و تبدیل کی کوشش کی تو فوراً اس کا پردہ فاش ہو گیا کلمات و حروف اور نقطے و حرکتیں تو در کنار رسم الخط اور طرز تحریر میں بھی کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہو سکتی اس لئے کہ جب رب العالمین خود ہی اپنے کلام ازلی و ابدی کی حفاظت کا ضامن ہے تو تمام جن و انس اور ساری مخلوق کے اختیار سے باہر ہے کہ اس میں ایک حرف اور ایک نقطہ بلکہ ایک حرکت کی بھی کمی و بیشی یا تغیر و تبدل کر سکے پھر یہ حفاظت کئ طرح سے ہوتی ہے ۔1۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ قرآن کریم کو ایسا اعجاز بخشا کہ کسی بشر کا کلام اس میں مل ہی نہ سکے
۔2۔ یہ کہ اس کو معارضہ اور مقابلہ سے ایسا محفوظ فرمایا کوئ بشر اس جیسا کلام لانے پر قادر ہی نہ ہو ۔3۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ تمام مخلوق کو اسے نیست و نابود اور معدوم کرنے سے عاجز کر دیا کہ مخالفین ہر زمانہ میں موجود ہوتے ہوۓ بھی اپنے کمال عداوت کے با وجود اسے معدوم اور ختم نہ کر سکے اور نہ ہی قیامت تک اس پر قابو پا سکیں گے ۔4 ۔ اور حفاظت کا ایک طریقہ یہ بہی ہے قرآن کریم کو ہزاروں بلکہ لاکھوں مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ اور جان گزیں کر کے ہر دور میں اس کی حفاظت کا ایسا مستقل انتظام فر ما دیا کہ بفرض محال قرآن کریم کے سبھی نسخے معدوم اور ختم کر دیۓ جائیں تو حفاظ قرآن انھیں بعینہ پورا کا پورا اسی طرح لکھوا سکتے ہیں کہ زیر و زبر کا بھی فرق نہیں پڑے گا
اور حق تو یہ ہے ۔ نور حق شمع الھی کو بجھا سکتا ہے کون ۔ جس کا حامی ہو خدا اس کو مٹا سکتا ہے کون
برادران اسلام ایسے خطر ناک اور نازک ماحول میں مسلمانوں پر لازم ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم زیادہ سے زیادہ پڑھائیں اور اس مقدس کتاب کی عزت و احترام ان کے دل و دماغ میں بٹھائیں تا کہ قوم مسلم کا ہر فرد ایسے دجال اور شیطان رافضی وسیم رضوی کو دنداں شکن جواب دے کر اس کی بولتی بند کردے تاکہ پھر وہ کبھی ایسی نا پاک جسارت ہی نہ کر سکے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ہم تمام مسلمانوں کو قرآن کریم سیکھنے اور تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ساتھ ہی ساتھ قرآن و حدیث پر اعتراض کرنے والوں سے مقابلہ کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے
فقط والسلام محمد ابو طالب نور ی فیضی دارلعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور یوپی
نوٹ ۔۔ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ اس نیچ اور ذلیل وسیم رضوی شیعہ کے خلاف کچھ نہ کچھ ضرور لکھیں ۔قابل مبارک باد ہیں رضا اکیڈمی ممبئ کے اراکین کہ اس رافضی وسیم رضوی کے خلاف سپریم کورٹ گۓ ان کے اس اقدام سے انشاللہ آیندہ کوئ نا لائق اور ذلیل انسان ایسی حرکت کرنے سے پہلے ضرور سوچے گا

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button