متفرقات

صحافی عارف اقبال نے سوشل میڈیا کو کہا الوداع

دربھنگہ: (عبدالرحیم) ای ٹی وی بھارت اردو کے معروف صحافی و سوشل میڈیا پر فعال و متحرک رہنے والے نوجوان عارف اقبال نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو الوداع کہہ دیا ہے، اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے آفیشیل فیس بک پیج سے دی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا چھوڑنے کی انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، مذکورہ اطلاع کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہا ، ان کے فالورس نے انہیں سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اسٹوری دیگر صحافیوں سے منفرد اور معنی خیز ہوتی ہیں، مادیت کے اس دور میں جبکہ صحافیوں پر کئی طرح کے شکنجے کسے جا رہے ہیں ، آپ نے بے باکی اور جرات کے ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسائل اٹھا کر حکومت کو باخبر کیا ہے، آپ کے اس قدم سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ واضح رہے کہ عارف اقبال بہار میں اردو صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہے، آپ اپنے مخصوص انداز کے صحافت کے لئے قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں، شہر دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے عارف اقبال صحافی کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، آپ خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ میں رہ کر گزشتہ تین سالوں سے ای ٹی وی بھارت کے بحیثیت رپورٹر / کنٹینٹ ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ارریہ کے مختلف مسائل اور تہذیب و ثقافت پر کئی دستاویزی اسٹوری کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ابھی حالیہ میں انہوں نے ارریہ میں ذہنی توازن کھو چکے سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے مسائل اور طرز زندگی جیسے حساس موضوع کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ سوشل میڈیا یوزر عارف اقبال کے اس قدم سے مایوس ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے