متفرقات

جموں: عظمت قرآن کانفرنس میں گوجری ترجمہ قرآن ’’روح القرآن‘‘ کا اجراء

جموں: ۳؍اپریل ۲۰۲۱ء بروز سنیچر بوقت صبح ۱۰ بجے گوجری ترجمۂ قرآن ’’روح القرآن” کے اجراء کے سلسلے میں”عظمتِ قرآن کانفرنس” جموں میں منعقد کی گئی- واضح رہے کہ مفتی نظیر احمد قادری نے گوجری زبان میں اعلیٰ حضرت کے مشہور و مقبول ترجمۂ قرآن "کنزالایمان” کو منتقل کیا ہے؛ ساتھ ہی تفسیر”خزائن العرفان” از صدرالافاضل کو بھی ترجمہ کیا ہے۔ اس کی اشاعت نشانِ اختر ممبئی کے توسط سے اور فاطمۃ الزہرا سوسائٹی جموں و کشمیر کی معرفت ہوئی۔ مفتی فرید شاہ صاحب اور الحاج غلام محمد صاحب نے ٹائٹل کی رونمائی کی؛ جب کہ رسمِ اجراء محترم چوہدری اعجاز احمد خان(سابق منسٹر)، الحاج انجینئر عبدالغنی کولی (سابق منسٹر)، جاوید احمد رانا(سابق منسٹر) کے ہاتھوں ہوا-

محترم چوہدری اعجاز احمد خان (سابق منسٹر) نے کہا کہ: کنزالایمان شریف کا اسی طرح گوجری کے علاوہ دیگر کشمیری زبانوں میں بھی ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً یہ بہت بڑا اقدام ہے۔ جس سے کثیر لوگ فائدہ اُٹھائیں گے….. دنیا بھر میں گوجری زبان بولنے والے موجود ہیں بلکہ محافظ ناموسِ رسالت مولانا خادم حسین رضوی خود گوجری زبان بولتے تھے-

مہمانانِ گرامی میں الحاج محمد عمران دادانی (نشانِ اختر ممبئی)، مولانا قاری شبیر نوری، مفتی شکیل احمد ثقافی، مفتی محمد ابراہیم مصباحی، مولانا لیاقت علی نعیمی، مظفر حسین رضوی، چوہدری ہارون الرشید، خواجہ مبارک گل (سابق منسٹر)، سابق وائس چانسلر شہزاد احمد ملک، مولانا نثار احمد خان (سابق منسٹر)، چوہدری زین الدین وغیرہ زینتِ بزم تھے- سلام و دُعا پر اس عظیم الشان کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا- ایسی رپورٹ نشانِ اختر کے ذریعے موصول ہوئی-

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے